پولیوموذی مرض ہے ،والدین بچاوٴ کے لئے قطرے بچوں کو لازمی پلائیں، عبدالناصردوتانی

بدھ 18 فروری 2015 22:34

ہرنائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18فروری۔2015ء) پولیو کے خاتمے کی ذمہ داری صرف ایک فرد یا ادارے کی نہیں بلکہ معاشرے کے ہر فرد پر لازم ہے کہ وہ اپنے ہونہار اور پھول جیسے بچوں کے بہتر صحت اور اپاہج معاشرے سے بچاوٴ کے لئے پولیو قطرے اپنے بچوں کو پلانا لازمی ہے اگر کسی جگہ پولیو سے بچاوٴ والی ٹیم نہ پہنچ پائے یا کوئی بچہ قطرے پینے سے رہ جائے تو ڈپٹی کمشنر ہرنائی کے آفس میں قائم پولیو کنٹرول روم یا ڈی ایچ او کے نمبر پر اطلا ع کرکے پولیو سے بچاوٴ ٹیم قطرے پلانے پہنچ جائے گی اس کے باوجود والدین کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ بچوں کو قریبی مرکز صحت لے جاکر قطرے پلائے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ہرنائی عبدلناصر دوتانی ،چئیرمین میونسپل کمیٹی غفور شاہ نے ڈی ای او آفس ای پی آئی سنٹر میں پولیو سے بچاوٴ مہم کے قفتتاع کے دوران کیا انہوں نے بچوں کو پولیو سے بچااوٴ قطرے پلا کر مہم کا آغاز کیا اس دوران ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد جاوید،عبدالودود ترین ای پی آئی کے غلام فاروق ترین ،غلام یزدانی ترین عبدالقادر ،اور محمد عرفان کے علاوہ محکمہ صحت کے اہلکار موجود تھے افتتاع کے دوران ڈپٹی کمشنر عبدالناصر دوتانی اور میونسپل کمیٹی کے نومنتخب چئیرمین سید غفور شاہ نے کہا کہ اگر ہم نے پولیو کا خاتمہ ملک سے نہیں کیا اور اس جانب سنجیدگی سے غور کرکے عمل نہیں کیا تو بیرون ملک جانے پر سفری پابندیا لگ سکتی ہے اس کے علاوہ ہمارے معاشرے میں اپاہج افراد کا اضافہ ہوتا رہیگا انہوں نے کہا کہ یہ تب ہی ممکن ہے جب معاشرے کا ہر فرد خلوص نیت سے پولیو کے خاتمے کے لئے اٹھ کھڑا ہو انہوں نے کہا کہ پولیو صرف ایک بیماری کا نام نہیں بلکہ یہ ایک موذی مرض ہے جس کا کوئی علاج نہیں بلکہ اس مرض کے حملے سے وہ بچہ عمر بھر کے لئے معزور ہو جاتا ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت ہرنائی نے صوبائی حکومت اور چیف سیکرٹری کے ہدایات پر عمل کرتے ہوئے پولیو کے خاتمے کے لئے دور دراز علاقوں میں ٹیمیں روانہ کی ہے انہوں نے کہا کہ ہرنائی اور مضافات میں پولیو مہم کی وہ ازخود نگرانی کرے گے اور اس سلسلے میں کوئی حیلہ بہانہ اور کوتائی برداشت نہیں ہو گی اگر کوئی اہلکار غفلت برتتے ہوئے پایا گیا تو اسے موقع پر معطل کیا جائے اور کسی دباوٴ یا سفارش کو قبل نہیں کرے گے پولیو کے خاتمے کے لئے سنجیدگی سے کام کرنا ہوگا کیونکہ یہ ہماری قومی ذمہ داری اور قوم کے بقا کا سوال ہے انہوں نے کہا کہ پولیو اہلکار اپنا کام تندہی سے کرے انہیں مکمل تحفظ دیا جائے گا اس وقت پولیو ٹیموں کی نگرانی کے ڈسٹرکٹ پولیس اٓفیسر ہرنائی عبدالعلیم اچکزئی نے سینکڑوں پولیس اور اسسٹنٹ کمشنر حافظ انعام الحق قریش نے سینکڑوں اہلکار ٹیموں کے تحفظ کے لئے مامور کر دئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :