خیبرپختونخوا 33 ہزار والدین نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کردیا

بدھ 18 فروری 2015 23:27

خیبرپختونخوا  33 ہزار والدین نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18فروری۔2015ء) خیبرپختونخوا میں 33 ہزار والدین نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کردیا پشاور سمیت صوبہ بھر میں صحت کا اتحاد مہم کے دوران ایک بار پھر والدین کی بڑی تعداد نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کردیاپشاور میں دو روزہ مہم کے دوران سات لاکھ چون ہزار بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانا تھے صوبہ بھر کیلئے ترپن لاکھ بچوں کا ہدف مقرر کیا گیا تھا تاہم پشاور میں دس ہزار  صوبہ بھر میں 33ہزار والدین نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کیا۔

متعلقہ عنوان :