چیئرمین سینٹ سید نیئر حسین بخاری اور طارق فضل چوہدری کے بھائیوں سمیت 59 افراد پولیس ٹاؤٹ نکلے،فہر ست جا ری،اے آ ئی جی اسلام آباد نے بھی تصدیق کر دی
جمعرات 19 فروری 2015 13:11
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19فروی 2015ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چیئرمین سینٹ سید نیئر حسین بخاری اور مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے بھائیوں سمیت 59 پولیس ٹاؤٹوں کی فہرست جاری کردی گئی ہے جو عوام الناس سے پیسے لے کر پولیس افسران کو دیتے ہیں اور اس کے بدلے ان سے غیرقانونی کام کروائے جاتے ہیں۔ اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سلطان اعظم تیموری نے فہرست جاری کئے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ان پولیس ٹاؤٹوں میں پیپلزپارٹی‘ (ن) لیگ اور پی ٹی آئی کے راہنماؤں سمیت معروف ارب پتی کاروباری شخصیات‘ پراپرٹی ڈیلرز اور قبضہ گروپوں کے سربراہ شامل ہیں۔
فہرست کے مطابق اس سلسلے میں اے آئی جی اسلام آباد سلطان اعظم تیموری کی جانب سے آئی جی‘ ایس ایس پی اسلام آباد‘ تمام زونل پولیس افسران اور ایس ڈی پی اوز کو سرکاری مراسلہ بھی بھیجا گیا تھا جس میں یہ انکشاف کیا گیا کہ یہ پولیس ٹاؤٹ لوگوں سے پیسے وصول کرکے پولیس افسران کو دیتے ہیں اور اس کے بدلے ان سے غیرقانونی کام کروائے جارہے ہیں لہٰذا ضلع بھر کے ایس ایچ اوز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ ان افراد کو تھانوں کے اندر داخل نہ ہونے دیا جائے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.