تربت، شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث گیسٹرو و ہیضے کی وباء میں اضافہ،ایک جاں بحق، 250 ہسپتال داخل، 70 کی حالت تشویشناک

پیر 23 جولائی 2007 22:25

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جولائی۔2007ء) بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقے تربت میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث گیسٹرو و ہیضے کی وباء تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے، ایک لڑکی جاں بحق ،250افراد ہسپتالوں میں داخل ہیں جن میں70کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے اطلاعات کے مطابق تربت اور گرد و نواح میں پچھلے دنوں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث گیسٹرو کی وباء پھوٹنے سے 250افراد ہسپتال پہنچ گئے اور ہسپتال بھر گیا ذرائع کے مطابق اس دوران پندرہ سالہ لڑکی ریحانہ جاں بحق ہو گئی جبکہ ہسپتال میں ستر افراد کی حالت تشویشناک ہے ہسپتال میں ایمر جنسی نافذ کر دی ہسپتال میں ادویات نا پید ہو گئیں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :