ضلع خانیوال میں انسداد پولیو مہم تیزی سے جاری ہے‘ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر

جمعرات 19 فروری 2015 13:40

خانیوال( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19فروی 2015ء) ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر محمد سمرا نے کہا کہ ضلع خانیوال میں انسداد پولیو مہم تیزی سے جاری ہے جس میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو محکمہ صحت کی ٹیمیں موذی مرض پولیو سے بچاؤ کیلئے قطرے پلا رہی ہیں ۔انہو ں نے بتایا کہ ضلع خانیوال میں4لاکھ 75ہزار 993 بچو ں کو پولیو کے قطر ے پلائے جائیں گے مہم کے دوران دو روز میں اب تک 3لاکھ 26ہزار 2سو سولہ بچو ں کو پولیو کے قطرے پلائے جاچکے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ریلوے اسٹیشنو ں‘بس اور ویگن اسٹینڈز پر بھی مسافر بچو ں کو پولیو کے قطرے پلانے کا کام جاری ہے 19فروری کو کیچ اپ ڈے ہوگا جس میں رہ جانیوالے بچو ں کو بھی پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔انہوں نے پولیو مہم میں لیڈی ہیلتھ ورکرز ‘محکمہ صحت اور دیگر سرکاری محکموں کے عملہ پر مشتمل 1139ٹیموں کے ورکرو ں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پولیو مہم میں سو فیصد ہدف کے حصول کو یقینی بنائیں انہو ں نے لوگوں سے اپیل کہ وہ اپنے بچو ں کوپولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلو ا کر انہیں عمر بھر کی معذوری سے بچائیں۔

متعلقہ عنوان :