ضلع صوابی میں آئی کیمپ کل جمعتہ المبارک کو لگایا جائے گا

جمعرات 19 فروری 2015 13:44

صوابی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19فروی 2015ء ) لائف خیبر پختونخوا کے شعبہ صحت کا اجلاس زیر صدارت لائف خیبر پختونخوا کے صوبائی سر پرست اعلیٰ حاجی فضل ہادی لائف خیبر پختونخوا کے مرکزی دفتر میں منعقد ہو ا۔ اس اجلاس میں لائف خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری آصف زمان،پروگرام منیجر و فنانس سیکرٹری تلاوت شاہ ، جائینٹ سیکرٹری اعجاز علی، پریس سیکرٹری اختشام الحق، اور شعبہ صحت کے انچارج ارسلان خان موجود تھے۔

لائف کے جنرل سیکرٹری لائف کے ذمہ داران اور اور ممبران کا شکریہ ادا کیا اور اس کو خراج تحسین پیش کیا کہ اس کے شب وروز محنت پر ہم ابھی خیبر پختونخوا کے دوسرے ضلعوں میں آئی پراجیکٹ پر کام کریں گے۔ اس اجلاس میں طے کیا گیا کہ ہم اس ماہ کے آئی کیمپ ضلع صوابی میں 20فروری کوبروز جمعہ کو موضع کرنل شیر کلے بنگزارہ حجرہ اعجاز باچہ میں لگائیں گے۔

(جاری ہے)

20تاریخ کے آئی کیمپ کے لئے انتظامات مکمل کئے گئے ہیں لائف الشفاء ٹرسٹ اور رنڑا تنظیم کے اشتراک ایک روزہ آئی کیمپ لگائیں گے۔ جبکہ اس ماہ کا دوسرا آئی کیمپ ضلع بونیر میں لگائیں گے۔اس آئی کیمپ میں علاقہ کے سینکڑوں بے یارو مددگار لوگ مستفید ہوں گے ۔ اس کیمپ میں چیک اپ ۔ ادویات اور نظر اور دھوپ کے چشمے دئیے جائیں گے ۔اس کیمپ میں لائف اور الشفاء ٹرسٹ کے ذمہ داران اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں گے ۔

اس کیمپ کو الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال راولپنڈی کے ماہر امراض چشم اور دیگر سٹاف آئیں گے۔ اس کیمپ میں جس مریضوں کو آپریشن کی ضرورت ہو گی اس کو لائف کے ذمہ دارن اپنے ساتھ مریضوں کو الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال میں فری آئی آپریشن کریں گے۔ اس اجلاس میں شعبہ صحت کے لئے منصوبہ بندی کی گئی اس کے لئے کمیٹی بھی عمل مین لائی گئی ۔ کمیٹی اور شعبہ صحت کا انچارج بردار ارسلان خان جبکہ کمیٹی ممبران اعجاز علی،اختشام الحق،نعیم اکبر،اور سلمان ہونگے۔

کیمپ کی نگرانی لائف خیبر پختونخوا کے صوبائی منیجر ہیلتھ ارسلان خان جبکہ الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال کی طر ف سے بردار راجہ راحیل کریں گے۔ برداد ارسلان کی تقرری کے بعد باقاعدہ طور پر اس پر عمل کریں گے۔ شعبے صحت میں ہمارا اچھا کام ہو رہا ہے۔ ارسلان اس کو اور فعال کریں گے-