ساہیوال ‘پولیو کے قطرے پلانے پر ایک گھر کی خواتین اور مردوں کاحملہ کرکے دو پولیو ورکر خواتین پر حملہ کرکے شدید زخمی کردیا۔ ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال‘ زخمی خواتین نگہت فردوس اور فریدہ کو ہسپتال میں داخل کرادیا گیا

جمعرات 19 فروری 2015 18:47

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19فروری۔2015ء) ساہیوال کے قریبی گاؤں 95/9L میں پولیو کے قطرے پلانے پر ایک گھر کی خواتین اور مردوں نے حملہ کرکے دو پولیو ورکر خواتین پر حملہ کرکے شدید زخمی کردیا۔ ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال‘ زخمی خواتین نگہت فردوس اور فریدہ کو ہسپتال میں داخل کرادیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ یوسف والا نے ایک نوجوان محمد یوسف کو گرفتار کرلیا۔

بتایا گیا ہے کہ دونوں ورکر خواتین گاؤں کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہی تھیں کہ محمد یوسف وغیرہ نے روکا۔ اس دوران گھریلو خواتین نے پولیو ورکروں پر دھاوا بول دیا۔ بارہ افراد نے دونوں ورکر خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس تھانہ یوسف والا نے مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار زکرلیا۔ دوسرے ملزموں کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :