خیبر پختونخوا میں بچوں کو پو لیو سے بچاؤ کے لئے جاری" صحت کااتحاد پروگرام "کے پہلے مرحلے میں صوبے کے25اضلاع میں 46لاکھ30 ہزار بچوں کو پو لیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے

جمعرات 19 فروری 2015 19:42

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19فروری۔2015ء ) خیبر پختونخوا میں بچوں کو پو لیو سے بچاؤ کے لئے جاری" صحت کااتحاد پروگرام "کے پہلے مرحلے میں صوبے کے پچیس اضلاع میں مجموعی طور پر تقریبا 46لاکھ تیس ہزار بچوں کو پو لیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے جو مقررہ ہدف کا تقریبا 90فیصد بنتاہے جبکہ باقی ماندہ ہدف کے حصول کیلئے بھی خصوصی مہم شروع کی گئی ہے جس کیلئے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنراور محکمہ صحت کے ضلعی افسران کو خصوصی ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔

اگلے چند دنوں میں باقی ماندہ دس فیصد ہدف بھی حاصل کر لیا جائے گا ۔ واضح رہے کہ یہ دس فیصد کی تعداد اُن بچوں پر مشتمل ہے جو مہم کے دوراں اپنے گھروں یا مقررہ جہگوں پر موجود نہیں تھے ۔ تفصیلا ت کے مطابق تین دنوں پر محیط اس پہلے راونڈ کے دوراں ضلع ایبٹ آباد میں 178,043 بنوں میں 160,515 بٹگرام میں 81535 بونیر میں 182,346 چارسدہ میں 243,162چترال میں 16,559ڈی آئی خان میں 277,110 لوئر دیر میں259,782اپردیر میں 180,101 ہنگو میں106,709ہری پور میں179,815 کرک میں 120,821 کوہاٹ میں130,741کوہستان میں49,418 لکی مروت میں149,483ملاکنڈ میں115,809مانسہرہ میں 238,361 مردان میں354,782نوشہرہ میں251,260پشاور میں 667,690شانگلہ میں152,134صوابی میں156,972سوات میں304,099 اور ٹانک میں 70,894 بچوں کو پو لیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے جبکہ مواصلاتی نظا م میں خرابی کی وجہ سے ضلع تور غر سے حتمی رپورٹ ابھی تک مو صول نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

صحت کا اتحاد پروگرام کے تحت پو لیو سے بچاؤ کا اگلہ مرحلہ اگلے مہینے کی 2 تاریخ سے شروع ہوگا۔ مئی کے مہینے تک جاری رہنے والے اس پروگرام کے کل سات مرحلے ہونگے اوریہ بیک وقت فاٹا اور خیبر پختونخوا میں چلایا جا رہاہے۔ اس پروگرام کے تحت آئی ڈی پیز کے بچوں کو پو لیو اور دیگر نو مہلک بیماریوں سے بچا نے کیلئے خصوصی مہم چلائی جا ئینگی۔ اس سلسلے میں صوبے کے بارہ اضلاع, تین قبائلی ایجنسیوں اور دو بندوبستی علاقوں میں خصوصی ہیلتھ کیمپس بھی لگائے جائینگے۔

متعلقہ عنوان :