اہل سنت کی 30جماعتوں کا لاوٴڈ سپیکر اتارنے اور دہشت گردی کے خلا ف 27فروری کو ملک گیر یو م احتجاج کا اعلان،

ضلعی سطح پر علماء خطباء اورآئمہ مساجد کے احتجاجی کنونشن اور 3مارچ کو ایوان اقبال لا ہو رمیں علماء و مشائخ کنونشن منعقد کیا جائے گا، ہر جمعہ کو اہل سنت کی چار لا کھ سے زائد مساجد کے باہر سڑک پر کھڑے ہو کر درو د و سلام پڑھا جا ئیگا، ملک گیر سطح پر ”حفاظت دین تحریک “ چلائی جائیگی مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو 7مارچ کو وزیر اعلی ہاوٴس کے سامنے دھرنا دیا جائیگا، سربراہوں پر مشتمل ”اہل سنت رابطہ کمیٹی “ قائم ، دہشت گردی کے خاتمے کی جنگ میں اہل سنت پاک فو ج کے ساتھ ہیں اہل سنت آپریشن ضرب عضب کی بھر پور حمایت کر تے ہیں، تحفظ نامو س رسالت محاذ کے زیر اہتمام منعقدہ اہل سنت جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس کے اختتام پر صاحبزادہ حامد رضا کی بریفنگ

جمعرات 19 فروری 2015 21:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19فروری۔2015ء ) اہل سنت کی تیس جماعتوں نے آئمہ مساجد کی گرفتاریو ں ، مساجد سے لاوٴڈ سپیکر اتارنے ، گستاخانہ خاکو ں اور دہشت گردی کے تازہ واقعات کے خلا ف جمعہ 27فروری کو ملک گیر یو م احتجاج کا اعلان کر دیا ۔ضلعی سطح پر علماء خطباء اورآئمہ مساجد کے احتجاجی کنونشن اور 3مارچ کو ایوان اقبال لا ہو رمیں علماء و مشائخ کنونشن منعقد کیا جائے گاجبکہ ہر جمعہ کو نما ز جمعہ کے بعد اہل سنت کی چار لا کھ سے زائد مساجد کے باہر سڑک پر کھڑے ہو کر درو د و سلام پڑھا جا ئے گا ۔

ملک گیر سطح پر ”حفاظت دین تحریک “ چلائی جائے گی ۔مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو 7مارچ کو وزیر اعلی ہاوٴس کے سامنے دھرنا دیا جائے گا ۔ اہل سنت کی بڑی ملک گیر جماعتوں کے سربراہوں پر مشتمل ”اہل سنت رابطہ کمیٹی “ قائم کر دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

دہشت گردی کے خاتمے کی جنگ میں اہل سنت پاک فو ج کے ساتھ ہیں ۔ اہل سنت آپریشن ضرب عضب کی بھر پور حمایت کر تے ہیں ۔

اس بات کا اعلان تحفظ نامو س رسالت محاذ کے زیر اہتمام مقامی ہو ٹل میں منعقدہ اہل سنت جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس کے اختتام پر سنی اتحاد کو نسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہو ئے کیا ۔ اے پی سی کی صدارت جے یو پی کے صدر پیر سید اعجاز ہاشمی نے کی جبکہ مقررین میں سنی اتحاد کو نسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا ، پاکستان سنی تحریک کے سربراہ انجینئر ثروت اعجاز قادری ، جمعیت علماء پاکستان (نورانی )، کے سیکرٹری جنرل پیر سید محفو ظ مشہدی ، تحریک فیضا ن اولیا ء کے صدر پیر سید محمد حبیب عرفانی ، مو لا نا محمد علی نقشبندی ، جے یو پی (نیا زی )کے سیکر ٹری جنرل پیر اختر رسو ل قادری ، صاحبزادہ حاجی سیف اللہ سیفی ، قاری زوار بہادر ، صابزادہ رضائے مصطفی نقشبندی ، مفتی محمد حسیب قادری ، ڈاکٹر مفتی محمد کریم خان ،سردار محمد خان لغاری ،پیر ضیا ء المصطفی حقانی ، صاحبزادہ بشیر احمد یو سفی ، علامہ نصیر احمد نو رانی ، مفتی تصدق حسین ، شاداب رضا نقشبندی ، مو لا نا مجا ہد عبد الرسو ل ، مفتی محمد عمران حنفی ، حافظ محمد اکبر جتوئی ، پرو فیسر عبد العزیز نیا زی ، علامہ حافظ محمد اعظم نعیمی ، رائے صلا ح الدین کھرل ایڈو وکیٹ ، محمد ضیا ء الحق نقشبندی ، علامہ نعیم جا وید نوری ، حافظ محمد زاہد رازی ، ممتاز ربانی ، مو لا نا قاری مختار احمد صدیقی ، احسان الحق صدیقی ، سردار محمد طاہر ڈو گر، مو لا نا عبد الحمید نقشبندی ، محمد نعیم طاہر رضوی ، مو لا نا ارشد نعیمی ، علامہ حافظ عبد الشکو ر سیا لوی اور دیگر شامل تھے ۔

اے پی سی کے مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایمپلی فائر ایکٹ کی آڑ میں آئمہ مساجد اور علماء کی گرفتاریاں ناقابل برداشت ہیں ۔ لاوٴڈ سپیکر پر درودو سلام پڑھنے کی حکومتی پابندی قبول نہیں کی جا ئے گی ۔دنیا کی کو ئی طاقت درو دو سلام پر پابندی نہیں لگا سکتی ۔ ایمپلی فائر آرڈینینس میں درو دو سلام پر پابندی ختم کی جائے ۔ مساجد سے لا وٴڈ سپیکر اتارنے کا سلسلہ بند کیا جائے ۔

پو لیس کے ہاتھو ں علماء و خطباء کی تذلیل و تضحیک پر خامو ش نہیں رہ سکتے ۔مساجد کے آئمہ و خطباء کو لا وارث نہ سمجھا جا ئے ۔ حکو مت دین دشمنی اور مداخلت فی الدین کا رویہ ترک کر ے ۔ آئمہ اور علماء کی پکڑ دھکڑ بند نہ کی گئی تو انتہائی قدم اٹھا نے پر مجبو ر ہو ں گے ۔ سیکو لر طبقہ حکو مت اور دینی طبقے کو لڑانے کی سازش کر رہا ہے ۔حکو متی صفو ں میں مو جو د دین بیزار عناصر اسلام کے خلا ف سازشو ں سے باز آجائیں۔

پنجاب حکومت ملک کے غدارو ں اور وفادارو ں کے فرق کو ملحو ظ رکھے ۔ ملک کے سب سے بڑے پر امن اور محب وطن مکتبہ فکر کے خلا ف حکو مت کی جانبدارانہ کاروائیو ں سے قو می اتحا د کی فضا ء خراب اور معاشرتی بے چینی میں اضا فہ ہورہا ہے ۔یو رپی ممالک کے جرائد میں پیغمبر اسلامﷺ کے گستاخانہ خا کو ں کی اشاعت دہشت گردی اور انتہا پسندی کی بد ترین شکل ہے۔

انسدادِ تو ہین رسالت کے لئے عالمی سطح پر موٴ ثر قانو ن سازی کی جائے ۔ گستاخانہ خا کو ں کے مسئلے پر اسلامی سربراہی کا نفرنس بلائی جائے ۔ایمپلی فائر آرڈینینس کی آڑ میں گرفتار بزرگ عالم دین علامہ قاضی مظفر اقبال رضوی ، زاہد حبیب قادری ،علامہ شرافت علی قادری اور دوسرے سینکڑوں علمائے اہل سنت کو فی الفو ر رہا کیا جائے ۔ علماء ، آئمہ اور مو ذن حضرات پر قائم کئے گئے مقدمات واپس لئے جائیں ۔

پنجاب حکو مت کے قائم کردہ متحدہ علماء بو رڈ کی منظو ری کے بغیر کسی دینی کتاب پر پابندی نہ لگائی جائے اور دینی کتب شائع کرنے والے پبلشرز اور بک سیلرز کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے ۔ ہر مسجد پر لاوٴڈ سپیکر کے چارہارن کی اجازت ایمپلی فائر آرڈینینس کا حصہ بنا ئی جائے ۔ اہل سنت دہشت گردی کے خا تمے کے لئے ”قو می ایکشن پلان “ کی تائید و حمایت کا اعلان کر تے ہیں ۔

قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔ دہشت گردی کے خاتمے کے قومی جہا د میں پا ک فو ج کی قربانیو ں کو خراج تحسین پیش کر تے ہیں ۔ اے پی سی سے خطاب کر تے ہوئے سنی اتحاد کو نسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ پنجاب حکو مت کا اہل سنت کش رویہ قابل مذمت ہے ۔ پنجاب حکو مت علماء ،خطباء ا ور آئمہ مساجد کے خلاف پو لیس گردی کا شرمناک سلسلہ بند کرے ۔

اہل حق اقامت دین کی جدو جہد جاری رکھیں گے ۔اہل سنت مقدمات اور گرفتاریو ں سے گھبرانے والے نہیں ۔ اہل سنت کو دہشت گردی کی مخالفت کی سزا دی جا رہی ہے ۔ پو لیس آئمہ مساجد کی بجائے دہشت گردو ں کو پکڑے ۔ علماء و خطباء کی گرفتاریا ں بند نہ ہو ئیں اور مقدما ت ختم نہ کئے گئے تو لا کھو ں مساجد کے آئمہ ، مو ذن اور خطباء سڑکو ں پر نکل آئیں گے ۔پاکستان سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پو لیس لائنز لا ہو ر اور امامیہ مسجد پشاور میں دھماکو ں اور سانحہ شکا ر پو ر کی شدید مذمت کر تے ہیں اور ان سانحات میں شہید ہو نے والوں کے لواحقین سے ہمدردی ، یکجہتی اور تعزیت کا اظہا ر کر تے ہیں ۔

دہشت گردو ں کے ہمدردو ں ، معاونین اور سر پرستو ں کے خلا ف ملک بھر میں کریک ڈاوٴن کیا جائے اور ملک بھر میں دہشت گردو ں کے ٹھکانے ختم کئے جائیں ۔سانحہ بلدیہ ٹاوٴن کا مقدمہ فو جی عدالت میں چلایا جائے ۔ جے یو پی کے سربراہ پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہا کہ حکومت پاکستان اور مسلم حکمرانو ں نے گستاخانہ خاکو ں کے خلاف موٴ ثر آواز بلند نہ کر کے ما یو س کیا ہے ۔

ضرب عضب کا دائرہ ملک بھر میں پھیلایا جا ئے ۔ دہشت گردی میں ملو ث مدارس کے خلا ف کا روائی کی جائے ۔ مو جو دہ بم دھماکے پاکستان میں فرقہ وارانہ کشیدگی بڑھانے کی سازش ہے جس سے ضرب عضب آپریشن اور قومی ایکشن پلان کو متاثر کیا جارہا ہے ۔ اے پی سی میں اہل سنت کی تیس سے زائد جما عتو ں کے راہنما وٴں نے شرکت کی ۔ آل پا رٹیز کا نفرنس میں جن جماعتو ں نے شرکت کی ہے ان میں سنی اتحاد کو نسل ,جمعیت علماء پاکستان ، پا کستان سنی تحریک ، جے یو پی (نو رانی )، تحفظ نامو س رسالت محاذ ، جماعت اہل سنت پاکستان ، انجمن طلباء اسلام ، جے یو پی (نیا زی )، تحریک فیضان اولیا ء،حلقہ سیفیہ ،جا نثار، نظام مصطفی پا رٹی ، نعیمین ایسو سی ایشن ، تنظیم علمائے اہل سنت ، نیشنل مشائخ کو نسل ، مصطفائی تحریک ، محافظان ختم نبو ت ، سنی تنظیم القراء ، شیران اسلام ، پاکستان فلا ح پا رٹی ، تحریک فرو غ اسلام ، تحریک اتحاد امت ، ضیا ء الامت فاوٴنڈیشن ، مجلس علمائے نظامیہ ، مر کزی مجلس چشتیہ ، پاکستان مسلم فرنٹ ، تحریک فدایان ختم نبو ت ، تنظیم نوائے مسلم ، فخر العلو م علماء کو نسل ، سنی علماء بو رڈ ، انجمن فدایا ن مصطفی اور دیگر شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :