وزیراعظم نے ژوب ‘ڈیرہ اسماعیل خان قومی شاہراہ کی تعمیر اور چشمہ بیراج سے براستہ ڈیرہ اسماعیل خان ژوب کیلئے ہائی ٹرانسمیشن بجلی کے منصوبے کی فراہمی کی منظور دیدی ہے، جعفرخان مندوخیل

جمعرات 19 فروری 2015 21:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19فروری۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ بلوچستان کے صدر اور صو بائی وزیر ریونیو ایکسائز و ٹرانسپورٹ شیخ جعفرخان مندوخیل نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے دورہ کوئٹہ کے موقع پر ژوب ‘ڈیرہ اسماعیل خان قومی شاہراہ کی تعمیر اور چشمہ بہراج سے براستہ ڈیرہ اسماعیل خان ژوب کیلئے ہائی ٹرانسمیشن بجلی کے منصوبے کی فراہمی کی منظور دیدی ہے اور ان منصوبوں پر فوری عملدرآمد کی ہدایت کردی ہے جعفرمندوخیل نے کہاکہ ان منصوبوں کی تعمیر سے ژوب سمیت بلوچستان میں ترقی اور خوشحالی آئیگی بجلی اور قومی شاہراہ کے حوالے سے لوگوں کے مشکلات دور ہو جائینگے بلکہ ژوب سے لیکر کوئٹہ تک زرعی شعبے میں ایک انقلاب برپا ہوگا اور ژوب کے عوام کیلئے انتہائی خوشی کا مقام ہے جعفرمندوخیل نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے ان دونوں منصوبوں کی ضرورت کو محسوس کیا کہ یہ ژوب سمیت دیگر علاقوں کیلئے بھی ترقی اور خوشحالی کا باعث بنے گیں لہٰذا اس کی نہ صرف منظوری دی گئی بلکہ وزیراعظم پاکستان نے یقین دلایا کہ ان دونوں منصوبوں پر فوری عملدرآمد شروع ہوگا اور لوگوں کے مسائل ان منصوبوں سے حل ہونگے جعفرمندوخیل نے کہاکہ ہم نے گزشتہ دس سالوں سے کوئٹہ سے ڈیرہ اسماعیل خان تک قومی شاہراہ کی تعمیر کیلئے بھرپور عملی جدوجہد کی اور تمام ادوارکے وفاقی حکومتوں کے سامنے یہ مسئلہ رکھا کہ علاقے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے یہ منصوبے بنیادی کردار اداکرسکتے ہیں جعفرمندوخیل نے کہاکہ کوئٹہ سے ژوب تک قومی شاہراہ کا منصوبہ بخیر و خوبی تکیمل تک پہنچا جبکہ ژوب سے ڈیرہ اسماعیل خان تک قومی شاہراہ کی تکمیل کیلئے بارہاوفاقی حکومت کی توجہ اس طرف دلائی گئی علاوہ ازیں ژوب میں بجلی کا شدید بحران ہمیشہ سے رہا ہے جس سے علاقے کے لوگوں کو بدترین مشکلات کا سامنا کر نا ہے لہٰذا چشمہ بہراج سے براستہ ڈی آئی خان ژوب تک بجلی کی ہائی ٹرانسمیشن منصوبے کے منظوری سے یہ مسئلہ بھی حل ہو جائیگا جعفرمندوخیل نے کہاکہ یہ دونوں منصوبے علاقے میں زرعی ترقی کیلئے سنگ میل ثابت ہونگے اور نہ صرف غربت کا خاتمہ ہوگا بلکہ لوگوں کو روزگار اوردیگر مواقع میسر آئینگے ۔

متعلقہ عنوان :