چیئرمین سینٹ سید نیئر حسین بخاری کی عراقی صدر فواد معصوم سے ملاقات ، باہمی دلچسپی کے اہم امور اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال،

دونوں راہنماؤں کا پاکستان اور عراق کے مابین باہمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

جمعرات 19 فروری 2015 23:07

بغداد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19فروری۔2015ء) چیئرمین سینٹ سید نیئر حسین بخاری نے عراق میں عراقی صدر فواد معصوم سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے اہم امور اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ ملاقات میں دونوں راہنماؤں نے پاکستان اور عراق کے مابین باہمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ۔ چیئرمین سینٹ نے عراقی صدر کو ایشیائی پارلیمنٹ کے قیام اور 7ویں ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے حوالے سے بھی آگاہ کیا ۔

عراقی صدر نے ایشیائی پارلیمنٹ کے قیام کے تصور کی تعریف کی اور اس سلسلے میں چیئرمین سینٹ کی کاوشوں کو سراہا ۔ چیئر مین سینیٹ سید نئیر حسین بخاری ، سینیٹر طاہر حسین مشہدی کے ہمراہ عراق کے پہلے سرکاری دورے پر بغداد پہنچے ۔ ایران کے پارلیمنٹ کی خارجہ امور کی کمیٹی کے سربراہ حسن شوارد نے چار دیگر ممبر پارلیمان کے ہمراہ چیئر مین سینیٹ کا بغداد انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر استقبال کیا۔

(جاری ہے)

سید نئیر حسین بخاری کو باقاعدہ استقبالیہ جمہوریہ عراق کی پارلیمنٹ بلڈنگ پہنچے پر دیا گیا ۔ عراقی پارلیمنٹ کے سپیکر اور چیئر مین سینیٹ کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات کی توسیع اور دونوں پارلیمانوں کے درمیان روابط مزید بڑھانے پر بات کی گئی ۔ تعلقات کو مضبوط کرنے کیلئے پارلیمان کے کردار کو سراہا گیا۔عراقی پارلیمنٹ کے سپیکر نے سید نئیر حسین بخاری کو عراق کی موجودہ سیاسی اور سیکیورٹی کی صورتحال کے بارے میں بتایا اور عراقی حکومت کی کو ششوں اور آئی ایس آئی ایس کے عسکریت پسندوں کے خلاف کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں تفصیلاً آگاہ کیا۔

چیئر مین سینیٹ نے انہیں بتایا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ہے اور آئی ایس آئی ایس کی طرف سے ڈھائے جانے والے مظالم کی مذمت کر تا ہے ۔دونوں لیڈران نے ملاقات کے بعد میڈیاء سے گفتگو میں عراق اور پاکستان کے درمیان ہر شعبے میں تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔ عراق پارلیمنٹ کے سپیکر نے چیئر مین سینیٹ اور ان کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا جس میں عراقی پارلیمنٹ کے ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی

متعلقہ عنوان :