مقبوضہ کشمیر میں سوائن فلو نے پوری وادی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

جمعہ 20 فروری 2015 13:07

سرینگر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20فروی 2015ء) مقبوضہ کشمیر میں سوائن فلو نے پوری وادی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اورسرکاری اعداد وشمار کے مطابق بیماری کے باعث اب تک ایک پولیس سپر نٹنڈنٹ سمیت چار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔مرض میں مبتلاافراد کی مجموعی تعداد84تک پہنچ گئی ہے ۔ صورہ ہسپتال سرینگر کے سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق احمد جان کے مطابق جمعرات کو مزید دو مریضوں نے دم توڑ دیا اور یوں مجموعی طور پراب تک مرنے والوں کی تعداد 4ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

غیر سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مرنے والوں کی تعداد 5سے زائد ہو سکتی ہے۔ادھر جموں کے ایک ہسپتال میں ایک پولیس سپرنٹنڈنٹ بھی سوائن فلو کے باعث دم توڑ بیٹھا ہے۔ متوفی سنیل گپتا زونل پولیس ہیڈ کوارٹر میں بطور ایس پی ایڈمنسٹریشن تعینات تھا اور سوائن فلو کی علامات ظاہر ہونے کے بعد اسے ہسپتال داخل کیا گیا تھا جہاں سے اس کے خون کا نمونہ تشخیص کے لئے دہلی بھیجا گیا تھاتاہم رپورٹ آنے سے پہلے ہی پولیس افسر چل بسا۔ہسپتال کے ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر تیرتھ سنگھ کے مطابق سنیل گپتا کو انتہائی نازک حالت میں ہسپتال لایا گیا تھاجہاں اسے وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا اور چل بسا۔

متعلقہ عنوان :