ملتان: انسداد پولیو مہم کے دوران62 والدین کابچوں کو پولیو ویکسین پلوانے سے انکار

جمعہ 20 فروری 2015 14:22

ملتان ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20فروی 2015ء ) ملتان میں انسداد پولیو مہم کے دوران باسٹھ والدین نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانے سے انکار کر دیا۔ محکمہ صحت نے انکاری والدین کے خلاف پولیس کی مدد لینے کا فیصلہ کر لیا۔

(جاری ہے)

ملتان میں انسداد پولیو مہم کے دوران سات لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔ تاہم باسٹھ والدین نے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانے سے انکار کر دیا۔ محکمہ صحت کی ٹیمیں آج شام تک انکاری والدین کو حفاظتی قطرے پلانے کے لئے آمادہ کرنے کی کوشش کریں گی۔ محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق پولیو کے قطرے نہ پلوانے والے والدین کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :