کراچی‘ عباسی شہید ہسپتال میں ملازم کی ٹارگٹ کلنگ‘ ملازمین نے احتجاجاً او پی ڈی، ایمرجنسی اور دیگر وارڈز بند کر دیئے

مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا

جمعہ 20 فروری 2015 14:55

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20فروی 2015ء) کراچی کے عباسی شہید ہسپتال میں ملازم کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ملازمین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے او پی ڈی، ایمرجنسی اور دیگر وارڈز بند کر دیئے، مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عباسی شہید ہسپتال میں گزشتہ روز ملازم کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعے کے خلاف جمعہ کو ہسپتال کے عملے نے شدید احتجاج کرتے ہوئے او پی ڈی، ایمرجنسی، آپریشن تھیٹر سمیت دیگر وارڈز میں کام بند کر دیا۔ مظاہرین نے ٹارگٹ کلنگ اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور واقعے میں ملوث ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا، احتجاج کے باعث کام بند ہونے سے ہسپتال میں مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :