حکومت زچہ و بچہ کی نگہداشت کیلئے حفاظتی پروگرام کو اہمیت دیتی ہے، حفاظتی ٹیکوں پر موثر عملدرآمد ہورہا ہے‘ پسماندہ علاقوں میں حفاظتی ٹیکوں کے عمل کو تیز کیا جائے گا، مناسب غذا اور حفاظتی ٹیکوں کے ذریعے ماں اور بچے کی بہتر صحت حکومت کی ترجیح ہے

وزیر اعظم نواز شریف کی حفاظتی ٹیکوں اور ویکسی نیشن کے عالمی ادارے کے وفد سے بات چیت

جمعہ 20 فروری 2015 16:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20فروی 2015ء) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت زچہ و بچہ کی نگہداشت کیلئے حفاظتی پروگرام کو اہمیت دیتی ہے، حفاظتی ٹیکوں پر موثر عملدرآمد کیلئے صوبوں کو ہدایات جاری کی ہیں ، پسماندہ علاقوں میں حفاظتی ٹیکوں کے عمل کو تیز کیا جائے گا، مناسب غذا اور حفاظتی ٹیکوں کے ذریعے ماں اور بچے کی بہتر صحت حکومت کی ترجیح ہے۔

جمعہ کو وزیر اعظم نواز شریف سے حفاظتی ٹیکوں اور ویکسی نیشن کے عالمی ادارے کے وفد نے ملاقات کی ، ملاقات میں انسداد پولیو مہم ، زچہ و بچہ کی نگہداشت کیلئے حفاظتی پروگرام سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال، وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

وفد نے انسداد پولیو مہم میں وزیر اعظم کی ذاتی دلچسپی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو مہم پر عملدرّمد کیلئے وزارت صحت کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔

وزیر اعظم نواز شریف نے وفد سے گفتگو میں کہا کہ زچہ و بچہ کی مناسب نگیداشت ہماری ترجیح ہے، ماں اور بچے کیلئے حفاظتی ٹیکے اور مناسب غذا ترجیح ہیں، حفاظتی ٹیکوں پر موثر عملدرآمد کیلئے صوبوں کو ہدایات جاری کی ہیں، حکومت حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام کو اہمیت دیتی ہے،پسمانددہ علاقوں میں حفاظتی ٹیکوں کے عمل کو تیز کیا جائے گا۔ وفد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں حفاظتی ٹیکوں کا 80فیصد ہدف مقرر کرنا خوش آئند ہے،پنجاب میں حفاظتی ٹیکوں کا 80فیصد رواں سال کے آخر تک حاصل کیا جائے گا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے عالمی ادارے کے تعاون کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی ادارے کی امداد آئندہ نسلوں پر خرچ کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :