اوباما کا لگایا پودا مرجھا گیا،سرکاری حکام کی نیندیں حرام ہوگئیں

جمعہ 20 فروری 2015 16:35

اوباما کا لگایا پودا مرجھا گیا،سرکاری حکام کی نیندیں حرام ہوگئیں

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20فروی 2015ء)بھارت میں امریکی صدر براک اوباما کا لگایا ہوا پودا مرجھا گیا جس پر سرکاری حکام کی نیندیں حرام ہوگئیں،مقامی میڈیا معاملے کو خوب اچھالنے میں مصروف ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق سرکاری حکام ان دنوں وضاحتیں دیتے پھر رہے ہیں کہ تین ہفتے پہلے امریکی صدر بارک اوباما کا لگایا پودا مرجھایا یا نہیں؟۔

(جاری ہے)

جب اوباما نے نئی دہلی دورے کے دوران موہن داس گاندھی کی یاد گار پر پیپل کا پودا لگایا تھا تو اس وقت وہ ہرا بھرا تھا۔ تاہم اب وہ صر ف ایک ٹہنی کی صورت میں نظر آرہا ہے ۔ پودے سے پتے جھڑنے پر سرکاری حکام کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں کیونکہ مقامی میڈیا پودے کو مرجھانے کیلئے چھوڑدینے 'پر ان کی خوب خبر لے رہا ہے تاہم ایک سرکاری ہارٹی کلچرسٹ بی سی کاٹیار نے دوسرے افسران کے ہمراہ متاثرہ پودے کا معائنہ کرنے کے بعد اسے صحت مند اور اس کے پتوں کے جھڑنے کو موسم کا اثر قرار دے دیا۔