استوائی بیماریوں کے انسداد کے لیے اربوں ڈالر کی ضرورت ہے، ڈبلیو ایچ او

جمعہ 20 فروری 2015 16:36

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20فروی 2015ء) عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او نے نظر انداز کی جانے والی استوائی بیماریوں کے انسداد کے لیے اربوں ڈالر کا مطالبہ کردیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی ادارے نے اپنے رکن ممالک سے کہا ہے کہ وہ ڈینگی بخار، جذام اور نیند کی بیماری پر قابو پانے میں بڑھ چڑھ کر کردار ادا کریں۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق دینا بھر میں ڈیڑھ ارب انسان اِن بیماریوں کا شکار ہیں جبکہ تقریباً پانچ لاکھ ان کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے بیان میں کہا گیا کہ اِن اور طفیلی کیڑوں سے پھیلنے والی بیماریوں کے انسداد کے لیے اگلے برسوں کے دوران 34 ارب ڈالر کی ضرورت ہو گی۔

متعلقہ عنوان :