پا ک آرمی کے زیر اہتمام میدان میں پولیو مہم،18994بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گے

جمعہ 20 فروری 2015 17:41

لوئر دیر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20فروی 2015ء ) پا ک آرمی کے میڈیکل سٹاف نے سول انتظامیہ ،ڈاکٹرز، اساتذہ اور علاقہ مشران کے ساتھ ملکر میدان میں پولیو مہم کے دوران 18994بچوں کو پولیو ویکسین پلائے ۔

(جاری ہے)

مہم کے دوران پاک آرمی کے حزب اللہ رجمنٹ اور پولیس نے پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کو یقینی بنایا اور تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔علاقہ میدان کے مشران اور معززین نے گھر گھر پولیو مہم کے دوران پاک آرمی کی حزب اللہ رجمنٹ کی کاوشوں کو سراہا اور پرامن ماحول فراہم کرنے پر پاک آرمی کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :