ذیابیطس کی بیماری کوقابو میں رکھنے کے لیے 4باتوں پر عمل ضروری ہے،دبلے پن کم فشار خون ، کمزوری قلب سر درد دماغی کمزوری یاداشت کے مریضوں کے لئے بھنی مونگ پھلی کا استعمال مفید ثابت ہوتاہے

پنجاب سوشل سکیورٹی ہیلتھ مینجمنٹ کمپنی کے زیر اہتمام مختلف امراض سے متعلق سیمینار سے طبی ماہرین کا خطاب

جمعہ 20 فروری 2015 17:52

رائیونڈ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20فروی 2015ء ) پنجاب سوشل سکیورٹی ہیلتھ مینجمنٹ کمپنی کے زیر اہتمام مختلف امراض کی حفاظتی تدابیر کی اگاہی مہم کے تحت منعقدہ سیمینارمیں طبی ماہرین نے کہاکہ ذیابیطس کی بیماری کوقابو میں رکھنے کے لیے 4باتوں پر عمل ضروری ہے،دبلے پن کم فشار خون ، کمزوری قلب سر درد دماغی کمزوری یاداشت کے مریض بھنی ہوئی مونگ پھلی استعمال کرنے سے مفید ثابت ہوسکتی ہے،کدو گاجر شکر قندی وغیرہ معدے کے سرطان سے بچانے والے کینسر خلیات کو تباہ کر نے کی صلاحیت سے بھرپور ہیں ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پنجاب سوشل سکیورٹی ہیلتھ مینجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو (ر)جنرل اصغر علی چوہدری کی ہدایت پراس سیمینار کا انعقاد کیاگیا جس میں محنت کشوں عوامی سماجی حلقوں کے نمائندوں کی بھاری تعداد سے ڈاکٹرروہی ،ڈاکٹر وقاص ،ڈاکٹر شاہد ،ڈاکٹر اسلم ،ڈاکٹر صدیق اورڈاکٹر عمران علی راٹھور نے مختلف امراض پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ذیابیطس کو تاحیات قابو میں رکھنے کے لیے 4اقدام پر عمل ضروری ہے پیروں کو ہلکے گرم پانی سے دھوئیں ،پیروں کو دس منٹ سے زیادہ پانی میں نہ رہنے دیں ،پیروں کو اچھی طرح خشک کریں خصوصاً انگلیوں کے درمیانی حصوں کو صاف کرنے کے بعد پیروں پر کریم پر استعمال کریں تاکہ جلد کی نمی کریم کو بہتر طریقے سے جذب کرتی ہے ،کہیں سے جلد پھٹی ہوئی یا خشک ہو اور ناخن بھد ے یا پھیکے جلد کے اندر گھس گئے ہو ں تو فوری اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں، دبلے پن کم فشار خون ، کمزوری قلب سر درد دماغی کمزوری یاداشت کے مریض بھنی ہوئی مونگ پھلی استعمال کرنے سے مفید ثابت ہوسکتی ہے کینسر یا سرطان اب ماضی کی طرح لا علاج مر ض نہیں رہا مگر اس کاعلاج بہت تکلیف دہ اور طویل ثابت ہوتا ہے تاہم کچھ غذائیں اہم ترین ثابت ہوسکتی ہے (سرخ غذائیں ) اس رنگ کے پھل سبزیاں لبلبے اور مادر رحم کے کینسر کے خلاف اہم کردار ادا کرتی ہے اگر خواتین ہفتہ میں 4یا اس سے زیادہ بار آدھا کپ ٹماٹروں کا رس استعمال کریں تو ان میں مادر رحم کے کینسر کا خطرہ 50فیصد تک کم ہوجاتاہے علاوہ ازیں کدو گاجر شکر قندی وغیرہ معدے کے سرطان سے بچانے والے کینسر خلیات کو تباہ کر نے کی صلاحیت سے بھرپور ہیں گاجروں اور شکر قندی میں ایک زردکیفیک ایسڈ موجو دہوتا ہے جو بریسٹ کینسر کے پھیلاوٴ کو سست کردیتا ہے بلکہ کئی مواقع پر کینسرکے خلیات کو ختم بھی کردیتاہے اس موقع پر ایم ایس کے پی اے مبشر حسین نے پروگرام سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی بخار کے خطرات سے بچاوٴ پیدائشی کٹے ہوئے ہونٹ اور تالو کے مریضوں کا اپریشن بالکل مفت کیا جاتاہے ذیابطیس کے نروس سسٹم عصابی نظام پر اثرات اور ان کے بچاوٴ ذیابیطیس کی شریانوں اور دل پر مضر اثرات بلڈ پریشر پید اہونے والی مہلک بیماریوں کی روک تھام نظر کی کمزوری دبلا پن کمزور ی قلب قبل از وقت بڑھاپے سے بچنے کا طریقہ ہائی بلڈ پریشر کے بچاوٴ کی حفاظتی تدابیروں کے متعلق آگاہی مہم رائیونڈ مانگا منڈی چھانگا مانگا سند ر اسٹیٹ اور دیگر حلقوں میں سیمینار منعقد کرنے کے علاوہ حسب روایت فری میڈیکل کیمپ کے تحت مریضوں کا چیک اپ ٹیسٹ اور فری میڈیسن فراہم کرنے کا سلسلہ بھی جاری رہے گا ۔