پولیو کے خاتمے کیلئے پرعزم ، حفاظتی ٹیکوں کا عمل تیز کیا جائیگا، وزیر اعظم

جمعہ 20 فروری 2015 17:53

پولیو کے خاتمے کیلئے پرعزم ، حفاظتی ٹیکوں کا عمل تیز کیا جائیگا، وزیر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20فروری 2015ء) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت پولیو کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے ، پسماندہ علاقوں میں حفاظتی ٹیکوں کا عمل تیز کیا جائے گا ، عالمی اداروں کی امداد آئندہ نسلوں کے تحفظ پر خرچ کی جائے گی۔ وزیر اعظم نواز شریف سے حفاظتی ٹیکوں اور ویکسینیشن کے عالمی ادارے کے وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی ۔

وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حکومت حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام کو اہمیت دیتی ہے ۔ زچہ بچہ کی مناسب نگہداشت اولین ترجیح ہے ۔

(جاری ہے)

18ویں ترمیم کے بعد صحت کے معاملات صوبوں کو دے دیئے گئے ہیں ۔ حفاظتی ٹیکوں کیلئے صوبائی حکومتوں کو ہدایت جاری کی ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے ۔ پولیو کے خاتمے کے لیے آگاہی مہم شروع کر رکھی ہے ۔

چاروں صوبوں میں پولیو پروگرامز پر کام جاری ہے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حکومت پولیو ورکرز کو مکمل تعاون اور تحفظ فراہم کر رہی ہے ۔ ملک کے دور دراز علاقوں میں بھی بچوں کو پولیو ویکسینیشن دی جا رہی ہے ۔ وفد نے انسداد پولیو مہم میں وزیر اعظم کی ذاتی دلچسپی اور وزارت صحت کی کوششوں کی تعریف کی اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :