جی سی یو سے محمد شاہد کی طبیعیات میں پی ایچ ڈی مکمل

جمعہ 20 فروری 2015 19:35

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 فروری 2015ء )گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورسے محمد شاہد نے طبیعیات میں اپنی پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کر لی ۔ شعبہ امتحانات نے محمد شاہد کے تحقیقی مقالے کی منظوری کے بعد ان کی پی ایچ ڈی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

محمد شاہد نے پروفیسر ڈاکٹر جی مرتضیٰ کی سربراہی میں اپنی تحقیق مکمل کی۔