فری لیورٹرانسپلانٹ اینڈ ٹیلی میڈیسن 2روزہ کیمپ کل سے پاک ہیلتھ کیئر شاہ جمال میں ہوگا

جمعہ 20 فروری 2015 20:45

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 فروری 2015ء )پاک ہیلتھ کیئر شاہ جمال میں جگرکی پیوندکاری اور ٹیلی میڈیسن کا مفت2روزہ کیمپ کل (اتوار )22اور سوموار23فروی 2015کو ہوگا جس کیلئے پاکستان بھرخصوصاً پنجاب ‘بلوچستان اور سندھ کے مریضوں کی رجسٹریشن کا عمل شروع ہوگیا ہے کیمپ33کے شاہ جمال میں پاک ہیلتھ کیئر سنٹر میں منعقد ہوگا ۔یادرہے کہ انڈیاکے پانچ بڑے ہسپتال گنگارام‘اپالو‘فورٹس ‘ میڈنٹا اور BLKمیں لیور ٹرانسپلانٹ کی سہولیت دستیاب ہے اور ان ہسپتالوں میں باقاعدہ لیورٹرانسپلانٹ کے بڑے شعبے موجود ہیں پاک ہیلتھ کیئر سنٹرنے پاکستان میں پہلی مرتبہ ان ہسپتالوں سے ٹیلی میڈیسن کا آغازکیاہے جس میں ان پانچوں ہسپتالوں کے لیورٹرانسپلانٹ سرجن سے ویڈیوکالنگ کے ذریعہ مریض کا معائنہ اور تشخیص کے ساتھ ساتھ ٹیلی میڈیسن کاآغازکیاگیاہے۔

(جاری ہے)

اتوار اور سوموارکو لگائے جانے والے کیمپ میں انڈیاکے ممتازسپیشلسٹ ڈاکٹرز واسودیوان مریضوں کا معائنہ کریں گے۔ کیمپ میں اب تک 200سے زائد مریضوں کی رجسٹریشن کی جاچکی ہے۔ اس حوالہ سے گفتگوکرتے ہوئے پاک ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹرمیاں عزیز الرحمن نے کہاکہ ٹیلی میڈیسن کے آغازسے مریض اور اس کے ڈونر کو اب علاج سے قبل چیک اپ ودیگر لوازمات کیلئے انڈیاجانے کی ضرورت نہیں ٹیلی میڈیسن کے ذریعہ سے ان کا چیک اور ادویات ویڈیوکانفرنس کے ذریعے سے ہوجائے گی اس سے مریضوں کا نہ صرف پیسہ بچے گا بلکہ وقت بھی بچے گا۔

انہوں نے کہاکہ جگر کی پیوندکاری کا عمل انتہائی پیچیدہ مشکل اور مہنگاہے ہم اس حوالہ سے سہولیات فراہم کرنے کا عمل شروع کئے ہوئے ہیں اس سلسلہ میں جہاں تک ممکن ہوامریضوں کے لیورٹرانسپلانٹ میں اپنی ایکسپرٹیزفراہم کررہے ہیں اور پاکستان میں ہماراواحد ادارہ ہے جہاں جگر کی پیوندکاری کے حوالہ سے انڈین ڈاکٹرزکی او پی ڈی کرائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہر تین ماہ بعد یہ کیمپ منعقد کیاجاتاہے ا ور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ اس سلسلہ میں مخیر حضرات آگے آئیں اور اس کارخیرمیں اپنا کرداراداکریں ۔