میاں چنوں،گنے کے بلوں کے بقایاجات کی عدم ادائیگی پر کسان مشتعل، پنجاب شوگر ملز کا گھیراؤ

جمعہ 20 فروری 2015 23:26

میاں چنوں(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 فروری 2015ء) گنے کے بلوں کے بقایاجات کی عدم ادائیگی پر کسان بدستور مشتعل،سینکڑوں کسانوں نے تین یوم سے پنجاب شوگر ملز کا گھیراؤ کررکھا ہے ،مل سے باہر آنے پر مل ملازمین کی پھینٹی ،ملازمین مل میں محصور رہنے پر مجبور۔وھاڑی روڈ پر دھرنا دے کر روڈ بھی بلاک کر رکھی ہے۔

(جاری ہے)

گنے کے بلوں کے بقایاجات کی عدم ادائیگی پر میاں چنوں و گردو نواح کے کسان بدستور مشتعل ہیں ،سینکڑوں کی تعداد میں کسانوں نے گزشتہ تین یوم سے پنجاب شوگر ملز کا گھیراؤ کررکھا ہے اور گیٹ بند ہیں جومل ملازم مل سے باہر آنے کی کوشش کرتا ہے تو جوتوں ،لاٹھیوں اور گنوں سے اس کی پھینٹی لگاتے ہیں تو وہ دوبارہ مل میں بھاگ جاتا ہے اس صورتحال پر مل ملازمین مل میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔

کسانوں نے وھاڑی روڈ پر دھرنا دے کر روڈ بھی بلاک کر رکھی ہے تاہم انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :