آزاد کشمیر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس‘ محکمہ صحت کے حسابات کا جائزہ لیا گیا

منگل 24 جولائی 2007 18:58

مظفر آباد (ٍٍاردوپوانئٹ اخبار تازہ ترین24 جولائی2007) آزاد کشمیر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی چوہدری محمد صدیق کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں ممبران کمیٹی چوہدری محمد اسماعیل سید شوکت علی شاہ سردار غلام صداق خان چوہدری محمد رشید ناظم اعلیٰ حسابات راجہ گل محمد اور محکمہ صحت عامہ کے حکام نے شرکت کی کمیٹی نے محکمہ صحت عامہ کے ڈرافٹ پیرا جو سال 1998ء میں 29 جون کو مالیاتی منظوری کے بغیر پانچ کروڑ 53 لاکھ 26 ہزار دو سو 68 روپے کی ادویات اور سرجیکل سامان خرید کرلیا تھا جس کی تاحال حکومتی منظوری نہ ہوسکی نو سال میں سب کمیٹیز کے اجلاس ہا میں بھی جائزہ لیا جاتا رہا محکمانہ اجلاس کرنے میں محکمہ ناکام رہا ہے محکمہ کا موقف ہے کہ ادویات اور سرجیکل سامان ضرورت کے پیش نظر خرید کیا گیا سال 99ء میں منظوری ہوئی لیکن نوٹیفکیشن جاری نہ ہوسکا کمیٹی نے اس کا سخت نوٹس یا کہ نو سال تک محکمانہ طور پر کیا طریقہ اختیار کیا گیا صرف جون میں اخراجات کی وجوہات کیوں ہیں جبکہ پورا سال موجود ہوتا ہے کمیٹی نے پوچھا کہ اس سال پندرہ جون سے تیس جون تک کس قدر ادویات یا سرجیکل سامان خرید کیا گیا ہے محکمہ کوئی تفصیل مہیا نہ کرسکا کمیٹی نے ہدایت کی کہ آئندہ اجلاس سے قبل حکومتی منظوری پیش کی جائے بصورت دیگر کمیٹی اس ڈرافٹ پیرا پر اپنا فیصلہ صادر کرے گی۔

متعلقہ عنوان :