کسی بھی معاشرے اور معیشت کی ترقی میں ہنر مند مزدور طبقہ کا اہم کردار ہوتا ہے‘ مہذب معاشروں میں ان طبقات کی تمام تر مشکلات کو حل کرنا حکمرانوں کی ذمہ داری ہوتی ہے‘ حکومت آزادکشمیر پیپلز میکنکل لیبر یونین سے کیے وعدے پورے کرے

صدر انجمن تاجراں اتحاد چوہدری محمود احمد کی پی ایم ایل یو کے وفد سے ملاقات میں بات چیت

ہفتہ 21 فروری 2015 15:58

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروی 2015ء)صدر انجمن تاجراں اتحاد چوہدری محمود احمد نے کہا ہے کہ کسی بھی معاشرے اور ملکی معیشت کی ترقی میں ہنر مند اور مزدور طبقہ کا اہم کردار ہوتا ہے‘ مہذب معاشروں میں ان طبقات کی تمام تر مشکلات کو حل کرنا حکمرانوں کی بھاری ذمہ داری ہوتی ہے‘ حکومت آزادکشمیر پیپلز میکنکل لیبر یونین سے کیے وعدے پورے کرے ۔

وہ گزشتہ روز یہاں پی ایم ایل یو کے وفد سے ملاقات میں بات چیت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ یونین کے مطابق وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے ان سے وعدہ کیا تھا کہ ہنر مند طبقہ کو اپنا روزگار حاصل کر نے کے لیے تین تین مرلہ کی جگہ دی جائے گی لیکن تاحال اس پر عمل نہ ہو سکا وزیراعظم اپنے وعدہ پر عمل درآمد کروائیں اور شہر کی خوبصورتی کو بڑھانے کے لیے لاری اڈہ میرپور کو حسب وعدہ میرپور سے باہر منتقل کروائیں اس وقت شہر میں موجود لاری اڈہ میں کوئی بھی مسافروں کو سہولت میسر نہیں جب حکومت لاری اڈہ کے لیے جگہ بھی مختص کر چکی ہے تو پھر کیا امر مانا ہے کہ اڈہ منتقل نہیں کیا جا رہا چوہدری محمود احمد نے کہا کہ انجمن تاجراں اتحاد گروپ پیپلز میکنکل لیبر یونین کے مطالبات کی بھرپور حمایت کرتی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ پی ایم ایل یو کے تمام جائز مطالبات کو مانا جائے تاکہ ان کو درپیش مسائل حل ہو سکیں اس موقع پر پی ایم ایل یو کے وفد میں موجود ساجد حسین اور حاجی عبدالرشید نے مطالبات کی حمایت کرنے پر چوہدری محمود احمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے شانہ بشانہ ہر پلیٹ فارم پر تاجروں کے مسائل کے حل کے لیے کام کرنے کا آعادہ کیا انھوں نے کہا کہ چوہدری محمود احمد تاجروں کی قیادت کے صیحح معنوں میں حقدار ہیں انھوں نے ہمیشہ نڈر اور بے باک طریقے سے تاجروں کے مسائل پر گفتگو کی ہے۔