کے پی کے کے پانچ جیلوں میں ایچ آئی وی ایڈز کے مراکز بنانے کا فیصلہ

ہفتہ 21 فروری 2015 16:32

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروی 2015ء) صوبے کے پانچ جیلوں میں ایچ آئی وی ایڈز کے مراکز بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ایڈز کے ٹیس پازیٹوآنے پر نیشنل ایڈز کنٹرول پروگام ادویات فراہم کرے گی۔

(جاری ہے)

جیل خانہ جات ذرائع کے مطابق جیلوں میں قیدیوں کو ایچ آئی وی ایڈز ، سکریننگ ، علاج کے مراکز کے قیام کی تجویز محکمہ جیل خانہ جات کی جانب سے دی گئی تھی صوبے کے پانچ جیلوں میں مراکز کے قیام کے لئے کام شروع کردیاگیا ہے اور قیدیوں کے ایچ آئی وی یا ایڈز کے ٹیسٹ پازیٹو آنے پر نیشنل ایڈز کنٹرول پروگرام انہیں مفت ادویات کی فراہمی کریگی ۔

صوبائی دارلحکومت پشاور میں اس حوالے سے نیشنل ایڈز پروگرام نے گائیڈ لائن بھی جاری کر دی ہے اور نیشنل ایڈز پروگرام کے تحت قیدیوں کے ایک کے بجائے تین تین ٹیسٹ ہو نگے ۔ ہری پور سنٹرل جیل ، ڈیرہ اسماعیل خان سنٹرل جیل سمیت صوبے کی پانچوں جیلوں میں ایچ آئی وی ایڈز کے مراکز قائم کردیئے جائینگے جس پر کام شروع کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :