اٹک ‘ واٹر سپلائی، سیوریج ، نکاسی آب، صحت ، تعلیم اور دیگر سہولیات کی فراہمی شامل ہے کی منظوری دے دی گئی

ہفتہ 21 فروری 2015 17:21

اٹک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروی 2015ء) ضلع اٹک میں مختلف ترقیاتی سکیموں جن میں واٹر سپلائی، سیوریج ، نکاسی آب، صحت ، تعلیم اور دیگر سہولیات کی فراہمی شامل ہے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ یہ بات وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کی زیر صدارت منعقد ہ ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی اٹک کے اجلاس میں بتائی گئی۔ صوبائی وزیر معدنیات چوہدری شیر علی، ملک اعتبار خان ،کمشنر راولپنڈی زاہد سعید، ڈی سی او اٹک چودھری حبیب اللہ ، اے ڈی سی کنزہ مرتضیٰ ، ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز ، ٹی ایم اوز ،منتخب سیاسی قیادت اور دیگر متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت چونسٹھ سکیموں کے لیے 8852ملین روپے، ضلعی ترقیاتی پروگرام کی تیرہ سکیموں چالیس ملین روپے، قبرستانوں کی گیارہ سکیموں کے لیے 17.167ملین روپے، وزیر اعلیٰ ڈائریکٹوز کے تحت سولہ سکیموں کے لیے پچاس ملین روپے، پنجاب ایجوکیشن سیکٹر ریفارمز کی ایک سو اکہتر سکیموں کے لیے 274ملین روپے، پولیس کی گیارہ سکیموں کے لیے 5.785ملین روپے، محکمہ تعلیم کی پندرہ سکیموں کے لیے 26.213ملین روپے اور ضلع بھر کی ٹی ایم ایز کی دو سو اڑسٹھ سکیموں کے لیے 165.812ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے متعلقہ محکموں کے سربراہوں کو ہدایت کی کہ وہ ان سکیموں پر کام کے معیار اور بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنے اپنے علاقے میں زیر تعمیر سکیموں کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نواز کی مقامی قیادت کو بھی اعتماد میں لیا جائے،

متعلقہ عنوان :