68برسوں سے پاکستان کی بجائے حکمران طبقہ اور انکے خاندان دن دوگنی رات چوگنی ترقی کر رہے ہیں ‘جمشید اقبال چیمہ
ہفتہ 21 فروری 2015 19:10
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 فروری 2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ بطور قوم ہمارا المیہ ہے کہ 68برسوں سے پاکستان کی بجائے صرف حکمران طبقہ اور انکے خاندان دن دوگنی رات چوگنی ترقی کر رہے ہیں ، عوام اپنے حقوق اور اس ملک کی ڈوبتی نبض کو بحال کرنے کیلئے بیدار نہ ہوئے تو ہماری آنے والی نسلیں بھی مٹھی بھر اشرافیہ کے چنگل سے آزاد ی حاصل نہیں کر سکیں گی ۔
گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ ” تجربہ کار “ حکمرانوں کی ساری توجہ صرف ان منصوبوں پر مبذول ہے جن میں سے انہیں حصہ ملتا ہے جبکہ تعلیم ، صحت سمیت دیگر اہم شعبوں کو یکسر نظر انداز کر دیا گیا ہے ۔(جاری ہے)
حکمران تعلیم کے شعبے میں ترقی کا ڈھنڈورا تو پیٹتے ہیں لیکن اعدادوشمار اسکے برعکس ہیں ، پونے تین کروڑ بچے ایسے ہیں جنہیں سکول میں ہونا چاہیے لیکن وہ غربت کے باعث چائلڈ لیبر کرنے پر مجبور ہیں ۔
یہ کیسی گڈ گورننس ہے کہ مریض جو صحتیاب ہونے کیلئے ہسپتالوں سے ادویات لے کر جاتے ہیں لیکن وہ اسکے استعمال سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ عمران خان کی تحریک نے عوام کو شعور دیا ہے اب عوام کو عملی طور پر میدان میں آنا ہوگا ، اگر عوام اب بھی بیدار نہ ہوئے تو ہماری آنے والی نسلیں بھی مٹھی بھراشرافیہ کے چنگل سے آزادی حاصل نہیں کر سکیں گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.