جسقم کے زیر اہتمام سول اسپتال کے ایم ایس کیخلاف احتجاجی مظاہرہ ،

ہسپتال میں مریضوں کیلئے کوئی سہولت میسر نہیں، ڈاکٹروں اور ہیلتھ ورکرز کا رویہ نازیبا رہتا ہے ، نوٹس لیا جائے ، مظاہرین

ہفتہ 21 فروری 2015 21:33

ٹنڈومحمدخان (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 فروری 2015ء ) جسقم ضلع ٹنڈومحمدخان کی جانب سے سول اسپتال کے ایم ایس کیخلاف اسپتال کے مین گیٹ پر احتجاجی مظاہرہ کر کے دھرنا دیا گیا ، اس موقع پر ظہور ہالیپوٹا ، جاوید ہالیپوٹا ، گل شیر کولاچی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سول اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر خان محمد تھیم کا ڈاکٹروں ، لیڈی ہیلتھ ورکروں اور مریضوں کیساتھ انتہائی نامناسب رویہ ہوتا ہے اور وہ نازیبا الفاظ استعمال کر کے آئے دن اسپتال میں لوگوں کو پریشان کرتارہتا ہے ، انہوں نے کہاکہ ایم ایس نے کرپشن کر کے اسپتال کو تباہ کررکھا ہے، مریضوں کیلئے کوئی سہولت معیسر نہیں ہے ، انہوں نے مطالبہ کیاکہ معاملے کا نوٹس لے کر ایم ایس کیخلاف کاروائی کی جائے ۔