سالگرہ میں بلانے پر جب کوئی نہ آیا تو پھر کون آیا؟،مرگی اور خود فکر ی (autism) کے مریض گلین کی سالگرہ میں جب کوئی نہ آیاتو مقامی پولیس اور فائر فائٹرز نے اس کی سالگرہ کو زندگی بھر کے لیے یادگار بنا دیا
اتوار 22 فروری 2015 13:05
فلوریڈا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22فروری۔2015ء) مرگی اور خود فکر ی (autism) کے مریض گلین کی سالگرہ میں جب کوئی نہ آیاتو مقامی پولیس اور فائر فائٹرز نے اس کی سالگرہ کو زندگی بھر کے لیے یادگار بنا دیاسینٹ کلاؤڈ، فلوریڈا سے تعلق رکھنے والی ایشلے نے اپنے بیٹے گلین کی چھٹی سالگرہ پر اس کے 16 دوستوں کو بلایا۔یہ دیکھ کر تو گلین اور اس کی ماں کا دل ہی ٹوٹ گیا جب اس کا کوئی بھی دوست پارٹی میں نہ آیا۔
ماں نے اپنے غصے کا اظہار اپنی فیس بک پوسٹ میں کیا تو ہمت بندھانے کو پیغامات آنے لگے۔(جاری ہے)
ایک اجنبی کا پیغام آیا کہ کیا وہ اپنے بچوں کو اس پارٹی میں لا سکتا ہے؟ کاؤنٹی کے شیرف نے بھی پارٹی کے بارے میں سنا تو اپنے بچوں کو پارٹی کے بارے میں فون کر دیا۔شیرف ہیلی کاپٹر پر ایک گھنٹے کا فاصلہ طے کر کے اس پارٹی میں پہنچا، پائلٹ نے نیچی پرواز کر کے گلین کے لیے ہاتھ ہلایا۔
شیرف،پولیس اور فائر فائٹرز سب لوگ تحائف لے کر گلین کی پارٹی میں پہنچ گئے۔ انہوں نے گلین کو اپنی گاڑی میں گھمایا ، سیر کرائی اور گلین کی اس سالگرہ کو زندگی بھر کے لیے یادگار بنا دیا۔ اس پارٹی میں 15 بچوں اور 25 بڑے آدمیوں نے شرکت کی، سب ہی گلین کے لیے اجنبی تھے مگر وہ ان سے اس طرح باتیں کر رہا تھا جیسے انہیں برسوں سے جانتا ہو۔متعلقہ عنوان :
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.