برطانیہ میں سانحہ پشاور کے زخمی طالب علم احمد نواز کا آپریشن کامیاب ہوگیا

احمد نواز کی حالت خطرے سے باہر ہے  تیزی سے صحت یاب ہورہا ہے  ڈاکٹرز احمد نواز کے والد کی بیٹے کی جلد صحت یابی کیلئے قوم سے دعا کی اپیل وزیر اعظم آفس سے ٹیلیفون  احمد نواز کی خیریت دریافت کی گئی  ہمدردی کا اظہار تعاون کی یقین دہانی

اتوار 22 فروری 2015 13:38

برطانیہ میں سانحہ پشاور کے زخمی طالب علم احمد نواز کا آپریشن کامیاب ..

برمنگھم (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 22فروری 2015ء) برطانیہ میں سانحہ پشاور کے زخمی طالب علم احمد نواز کا آپریشن کامیاب ہوگیا۔برطانوی شہر برمنگھم کے کوئن الزبتھ ہسپتال میں سانحہ پشاور کے زخمی طالب علم احمد نواز کا آپریشن ہوا معالجین نے 12 گھنٹے طویل آپریشن کے دوران احمد نواز کی متاثرہ رگوں کی سرجری کی اور ہڈیوں کوسہارا دینے کیلئے اسٹیل کی پلیٹ لگائیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹروں نے بتایا کہ احمد نواز کی حالت اب خطرے سے باہر ہے اور وہ تیزی سے صحت یاب ہورہا ہے تاہم اسے اب بھی انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ڈاکٹروں کے اطمینان کے بعد اسے وارڈ میں منتقل کردیا جائیگا۔احمد نواز کے والد نے بیٹے کی جلد صحت یابی کیلئے قوم سے دعا کی اپیل کی ۔وزیراعظم کے دفتر سے برمنگھم کال کرکے احمد نواز کی خیریت دریافت کی گئی اورہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا گیا۔واضح رہے کہ احمد نواز کو وفاقی اور خیبر پختونخوا حکومت نے علاج کے لئے خصوصی طور پر برطانیہ بھجوایا ہے اور اس کے علاج کے تمام اخراجات حکومت برداشت کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :