لائبیریا یا میں طبّی عملے کے متعدد افراد ایبولا وائرس کے خدشات کے بعد الگ کر دیے گئے

اتوار 22 فروری 2015 14:04

مونروویا(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 22فروری 2015ء )لائبیریا میں طبّی عملے کے متعدد افراد کو ایبولا وائرس کے خدشات کے بعد الگ کر دیا گیا ۔عالمی میڈیا کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ دارالحکومت مونروویا میں طبی عملے کے آٹھ ارکان کو علیحدہ کر دیے ہے۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق ان ارکان کا سامنا ایبولا وائرس کے شکار ایک مریض سے ہوا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ عملے کے ارکان نے ہسپتال پہنچنے والی ایک عورت کا علاج کیا، تاہم بعد میں معلوم ہوا کہ وہ ایبولا وائرس سے متاثرہ ہے۔ بتایا گیا ہے کہ لائبیریا میں ایبولا کا علاج کرنے والے مراکز میں آٹھ مریض موجود ہیں۔ جمعے کے روز لائبیریا کے صدر نے ملک میں چھ ماہ سے نافذ کرفیو کے خاتمے کا اعلان کیا تھا۔