سوات میں دہشتگردوں کو دوبارہ منظم نہیں ہونے دیں گے، جی او سی سوات

فوجی عدالتوں میں سوات کے دہشتگردی کے مقدمات بھیجے جائیں گے  میجر جنرل جاوید بخاری

اتوار 22 فروری 2015 14:37

سوات میں دہشتگردوں کو دوبارہ منظم نہیں ہونے دیں گے، جی او سی سوات

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 22فروری 2015ء) جی اوسی سوات میجر جنرل جاوید بخاری نے کہا ہے کہ سوات میں دہشت گردوں کو دوبارہ منظم نہیں ہونے دیں گے۔

(جاری ہے)

سوات کے ودودیہ ہال میں امن کمیٹی کے ارکان سے گفتگو کے دوران میجر جنرل جاوید بخاری نے کہا کہ دہشت گرد اب بھی سوات کے امن کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں، فوجی عدالتوں میں سوات کے دہشتگردی کے مقدمات بھیجے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ جو دہشت گرد بھاگے ہوئے ہیں انہیں گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :