مسلم لیگ (ن) حلقہ شرقی با غ کے تاریخی ورکرز کنونشن نے سیاسی مخالفین کی نیندیں حرام کر دیں

مسلم کانفرنس، پیپلز پارٹی اور آزاد گروپ کو شدید دھچکا ‘سینکڑوں عہدیراران اور کارکن مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے

پیر 23 فروری 2015 14:53

باغ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23فروی 2015ء) مسلم لیگ (ن) حلقہ شرقی با غ کے تاریخی ورکرز کنونشن نے سیاسی مخالفین کی نیندیں حرام کر دی ہیں‘ مسلم کانفرنس، پیپلز پارٹی اور آزاد گروپ کو شدید دھچکا ‘سینکڑوں عہدیراران اور کارکن مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے ۔ اس سے قبل مسلم لیگ ن کے صدر راجہ محمد فاروق حیدر خان ، سیکرٹری جنرل شاہ غلام قادر اور دیگر مہمانوں کو ضلعی صدر سردار مشتاق نیئر کی قیادت میں 10کلو میٹر کی دوری سے یوتھ ونگ کے نوجوانوں کی موٹر سائیکلز کی ایک تاریخی ریلی کے ہمراہ چھتر نمبر 2کے مقام پر لایا گیا جہاں ہزاروں افراد نے ڈھول باجوں جبکہ نوجوانوں نے فلک شگاف نعروں کے ساتھ پر تپاک استقبال کیا اور لیگی قیادت کوایک بڑے ٹرک پر بٹھا کر جلسہ گاہ تک لایا گیا ۔

سردار مشتاق نیئر اور دیگر مقررین نے مسلم کانفرنس اور پیپلز پارٹی اور اس کی مقامی قیادت سردار میر اکبر خان اور سردار قمر الزمان کی ناقص کارگزاری پرتیروں کی بارش کی جس کی سامعین نے بار بار ہاتھ اٹھا کر تائید کی اور اپنی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

ورکرزکنونشن کا نظم و ضبط مثالی تھا اور پہلی مرتبہ کسی سیاسی جماعت کے کنونشن میں شریک ہزاروں افراد کو کھانا بھی دیاگیا ۔

سردار مشاق نیئر کی قیادت میں منعقد ہونے والے اس تاریخی کنونشن نے شرقی باغ کی سیاست کارخ تبدیل کر دیا اور اپنے آپ کو حلقہ کی ایک بڑی سیاسی قوت منوانے میں کامیاب ہو گئے ۔ اس موقع پر شرقی باغ کی5یونین کونسلوں سے مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے سٹیچ پر آ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی جنھیں راجہ فاروق حیدر اور شاہ غلام قادر ہار پہنا پہنا کر تھک گئے ۔

اس موقع پر دیگر جماعتوں کے جن افراد نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی ان میں جبڑے نذر پور پیپلز پارٹی کے سردار محمد کبیر خان ، محمد شہزادہ ہاشمی، محمد مسکین ، محمد اعظم ، سید محمود شاہ ، چوہدری شوکت ، سید اکرم شاہ، سید گل بادشاہ ،اورچوہدری محمد دین۔مسلم کانفرنس کے چوہدری محمد اعجاز ، چوہدری مجید ۔ محمد خالد شہزاد ، محمد خورشید ، چوہدری محمد کبیر، چوہدری محمد عزیز، چوہدری قاسم، چوہدری محمود ، محمد اقبال، محمد خورشید ، چوہدری اسماعیل ، چوہدری محمد فرید ، گل فراز قریشی ،چوہدری عبد الرشید اور چوہدری زاہد۔

ناڑ شیر علی خان سے پیپلز پارٹی کے سردار محمد کبیر خان ، سردار عبد الخان ، سردار شکیل خان ، سردار قیوم خان ،سردار اورنگزیب ،محمد بشیر شیخ۔ لوہر ناٹ سے پیپز پارٹی کے محمد دلپذیر ماگرے ، وارث خان ماگرے ، علی منظر ماگرے ،اور گلداد خان ماگرے ۔مسلم کانفرنس کے حاجی سردار خالد خان رایئکوٹ سے مسلم کانفرنس کے چوہدری طارق ،چوہدری محمد خورشید ، چوہدری محمد رشید ، چوہدری مفید ، شیخ عمران ، سردار مختار خان مہاڑیاں سے سردار محمد اسلم چمنکوٹ لوہر ناڑ کے مسلم کانفرنس سے جمس دین ماگرے ، اسماعیل انقلابی ماگرے ،مصطفٰی ماگرے ، عاشق حسین ماگرے اور ندیم خان ماگرے ۔

وارڈ نمبر 6 سے مسلم کانفرنس کے سیدقمر شاہ ، سید مقبور شاہ ، ثوہیب شاہ ، راشد یاسین ، میاں محمد حنیف پیپلز پارٹی کے سید خلیل حسین شاہ ، سید کرامت شاہ ، محمد فاروق ، اختیار خان اورسید ضیاء شاہ گیلانی اریڑہ سری منگ سے مسلم کانفرنس کے محمد سعید ، محمد وحید ، محمد ناہید ، محمد زیب ، محمد بشارت ، محمد شرافت اورمحمد اخلاق ۔یونین کونسل دھڑے وارڈ ڈھک چھتر نمبر2 سیپیپلز پارٹی کے محمد سیلم ، شیخ محمد مصری ، عقل حسین، محمد جاوید اقبال،محمد افتخار ، چوہدر ی محمد فیاض ، مستری محمد ریاض ، چوہدری نذیز ۔

مسلم کانفرنس کے شیخ محمد خورشید، شیخ محمد سلیم ، محمد نصیر ، نذیر حسین ، چوہدری سید اکبر ، نور دین ، ارشاد خان ،یعقوب احمد ، عبد الرشید ، عبد اریاض ۔یونین کونسل سوانج باڑی کوٹ سے پیپلز پارٹی کے قمر الزمان ، محمد عمران ، مہتاب خان ، محمد بشیر ، محمد ارشاد ، تنویر منظور ، ڈھلانہ سے محمدالطاف ماگرے ، محمد اشتیاق ماگرے ، محمد اعجاز ماگرے ، عبد الغفورماگرے ، عبد الجبار خان ماگرے ، محمد الیاس ماگرے ، امجد اشرف ماگرے ، زہین اکبر ماگرے ۔

مسلم کانفرنس کے محمد نذیر ، گل مجید ، شکیل شکور ، محمد الیاس ، عبد الحمید، عبدالغفور ، محمد پرویز ، صداقت حسین ، امجد خان ، مہتاب مفید ، عبدالکریم خان ، محمد علی ماگرے ، عبد الستار ماگرے ، ظہیر انور ماگرے ، زوہیب اعجاز ماگرے اورگل مجید ماگرے آزاد گروپ کے حوالدار محمد اکرم ماگرے ، محمد اسلم ماگرے اور محمد بشیر خان ماگرے ۔ ملاک مہل سے پیپلز پارٹی کے محمد عمران ، محمد توقیر ، محمد اسد اور محمد ہارون ۔

گاؤں کھتی سے سردار ریاض ، سردار محمد علی ، محمد پرویز خان۔ پیپلز پارٹی کے ظفر اقبال، سردار اصغر خان ، سردار شاہد ایاز ، سردار اشرف ، سردار نعیم ، مولانا اکرم، اسرار مشتاق ، سردار صغیر خان، محمد اقبال خان ، محمد رفاقت خان ، محمد لیاقت خان، محمد ندیم خان ، چوہدری محمد سلیم اور سردار عرفان ۔ یونین کونسل اسلام نگر موضع کھرل ملدیالاں سے مسلم کانفرنس کے سردار علی اصغر موضع کوٹ قادر آباد سے مسلم کنافرنس کے محمد شاہد خان ، چوہدری آمین ، چوہدری سعید ، چوہدری رخیم ، خان ارشد خان ، ایاز علی ، چوہدری راشد ، چوہدری ظہیر ، چوہدری وسیم ، چوہدری یوسف ، چوہدری شفیق ، ثاقب خان اور خان نسیم خان ۔

پیپلز پارٹی کے عبد القدوس خان ، زوہیب خان ، شعیب افصل اور قیوم خان۔ یونین کونسل دھڑے لوہر گہلاں سے مسلم کانفرنس کے سید افتخار حسین ، قمرالزمان میر ،خواجہ عبد الغنی ، شیخ عبدالرشید ، شیخ آفتاب، شیخ محمد صادق ، چوہدری عالم دین ، چوہدری ہاشم دین ، خواجہ خورشید ، ڈاکٹر واجد ، چوہدری محمد سفیر ، چوہدری محمد شوکت ، خواجہ عبدالغنی ، سردار محمد رفیق اور خان سرفراز خان ۔

خواجہ غلام نبی لون ، شان شفیق ، شیخ عمر آمین، ہارون طاہر ، مظفر حسین خان ، سردار م شیر خان ۔ حوالدار محمدخورشید ، نذیر شباب شیر پور ، چوہدری محمد لطیف ، صوبیدار (ر) محمد شفیق ، محمد عزیز میر ، محمد بشارت میر، محمد رفیق خان ، محمد طارق خان ، محمد عارف خان ، محمد مظہر عارف ، محمد نذیر خان ، امجد علی ، چوہدری سردار محمد ،محمد زبیر خان ، محمد ذولفقار احمد، چوہدری طاہر حسین ، حامد ارشاد کلیم دین میر۔

پیپلز پارٹی کے صداقت حسین ، شاہ حسین ، محمد جہانگیر ، ظفر اقبال، جاوید احمد راتھر ، کبیر احمد راتھر، عبداللہ راتھر ، ابراہیم راتھر، محمد جاوید، عبد الغنی اور مسلم کانفرنس سے چوہدری محمدساہیں ۔دھڑے باڈیار سے پیپلز پارٹی کے سردار محمد شکیل جمس ، محمد عارف ، وقاص عارف ، ذاکر حسین ، نصیر جمس چغتائی اور مسلم کانفرنس کے امجد عارف سردار محمد ریاض خان ، حاجی سردار رشید خان اور سردار محمد الیاس خان کوٹیڑہ ساہلیاں سے مسلم کانفرنس کے سردار عبدالستار خان ، طارق محمود ، اورنگزیب خان ، سردار محمد نسیم ، محمد اسلم خان ، محمد امتیاز خان ،محمد گلزار ،محمد لیاقت ، سردار عمر حیات ، سردار خضر حیات سردار افضال ، سردار محمود ، سردار نصار خان ، سردار نعیم خان ، سردا ر ادریس اور سردار محمد صادق خان ۔

شیر پور چھتر نمبر2 سے مسلم کانفرنس کے محمد ارشد ، عبد القادر ، محمد مختیار ، مبین ، امتیاز احمد ، محمد منصف ، محمد شکیل اور شاہد حمید،محمد اعظم ، محمد اسلم ،منظور احمد ،محمود حسین سردار محمد شبیر ۔ مہاجر کیمپ سے مسلم کانفرنس کے محمد بشیر ،برکت علی ، چوہدری سکندر ، جمالدین، محمد خالد ، غلام محمد ، غلام محمد ولد ولی محمد ، غلام محمد ولد کالو ، لال دین ،نیک محمد ، محمد رشید ، بشیر احمد ، نیک محمد ، میر محمد ،نور محمد ۔

پیپلز پارٹی کے ماسٹر بشیر ، محمد حفیظ ، محمد امتیاز ،محمد جاوید ، متولی ، محمد صدیق ، محمد شریف محمد اعظم ، محمد ریاض ، محمد یوسف ، غلام محمد ، محمد رفیق ، فتح محمد ، محمد فاروق ، محمد قدیر ، محمد رشیداور بشیر ماگرے ۔ پیپلز پارٹی کے حاجی عبدالحمید ساقی ، قاری جمال دین ، ندیم اکرم ،عبدلقدیر، لال دین، محمد آصف ، محمد راشد ، نذیر اکبر اور محمد ساجد ۔

ہلڑ سیداں سے سید وکیل حسین شاہ گردیزی قادر آباد برولی سے پیپلز پارٹی کے سردار راشد کبیر چغتائی ، ساجد کبیر ، طارق کاظمی ، ساجد بشیر، عدیل احمد ،اسد علی ، ضیاء رفیق ، محمد اقبال، انصار احمد ،محمد کاشف احمد ۔مسلم کانفرنس کے سفیر قدیر ، صابر کبیر ، عامر مغل، مہران مغل ، عبد المجید ، جنید ضمیر ،عرفان احمد ،شرافت کرامت ، ظہیرعباس ،اعجاز احمد اور محمد علی۔ موضع سمنی سے مسلم کانفرنس کے سردار ممتاز حسین، سردار وسیم خان اور صدام حسین جبکہ پیپلز پارٹی سے سردار آزاد اور نسیم حیات شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :