انسداد ڈینگی مہم کو لاہور کے تمام ٹاؤنز میں بھر پور طریقے سے چلانے کے لیے تیاریاں شروع

پیر 23 فروری 2015 17:50

لاہور((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23فروری 2015ء) ) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہاہے کہ انسداد ڈینگی مہم کو لاہور کے تمام ٹاؤنز میں بھر پور طریقے سے چلانے کے لیے ضلعی انتظامیہ لاہور نے اپنی تیاریاں شروع کردی ہیں اور متعلقہ محکموں کو تیاریوں کے حوالے سے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی مہم میں عوام الناس کا تعاون بڑی اہمیت کا حامل ہے اور ضلعی انتظامیہ لاہور اور عوام الناس ڈینگی مچھر کے سر اُٹھانے سے قبل بھرپور انتظامات کر یں گے۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے آج تمام ٹاؤنز ایڈمنسٹریٹرز کو ڈینگی مہم کو بھر پور طریقے سے لاہور میں چلانے کے حوالے سے احکامات دیتے ہو ئے کیا۔ کیپٹن(ر) محمد عثمان نے ٹاؤنزایڈمنسٹریٹرز کو ہدایت کی کہ وہ آئی آر ایس اور فوکنگ سپرے میں استعمال ہونے والی مشینری کی رپورٹ مرتب کریں اور جو مشینری چالو حالت میں نہ ہے اس کو چالو کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے محکمہ صحت لاہور کو ڈینگی مچھر اور اس کے لاروا کے خاتمہ میں استعمال کی جانے والی ادویات کے سٹاک کی رپورٹ آج شام تک مرتب کر کے ڈی سی او آفس ارسال کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ارد گرد صفائی ستھرائی رکھیں اور پانی کوکھڑا نہ ہونے دیں۔

متعلقہ عنوان :