حکومت پنجاب کے صوبہ بھر میں اینٹی ڈینگی مہم شروع کرنے کیلئے احکامات جاری

پیر 23 فروری 2015 18:26

سرگودھا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23 فروری 2015ء) حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں اینٹی ڈینگی مہم شروع کرنے کیلئے احکامات جاری کردیئے ہیں ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ خالد مسعود چوہدری کو ہدایت کی ہیں کہ وہ پنجاب بھر کے ایڈمنسٹریٹرز اور ٹی ایم ایز کو حکم دیں کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں اینٹی ڈینگی مہم کا آغاز کریں اس سلسلہ میں ڈویژن‘ ضلع اور تحصیل سطح پر بھی مہم کو شروع کیا جائے تاکہ ڈینگی کے خلاف مہم کو تیز کرکے کسی بھی خطرہ سے بروقت نمٹا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :