کواری روڈ پر انسداد پولیو ٹیم کے قریب سے مشکوک شخص گرفتار

پیر 23 فروری 2015 19:39

کوئٹہ ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23 فروری 2015ء ) کواری روڈ پر انسداد پولیو ٹیم کے قریب سے مشکوک شخص گرفتار پستول برآمد ، تفصیلات کے مطابق پیر کو کواری روڈ پر انسداد پولیو مہم جاری تھی کہ اس کے قریب ایک مشکوک شخص کو دیکھا گیا جس سے شک کی بنیاد پر پولیس نے تحویل میں لیا تلاشی لینے پر مشکوک شخص سے پسٹل برآمدکرلی گئی اور اسے گوالمنڈی تھانے لے جایا گیا ایس ایچ او گوالمنڈی تھانہ کے مطابق مشکوک شخص سے پستول برآمد کر لی گئی ہے اور اس سے تفتیش جاری ہے تاہم مشکوک شخص کانام اور شناخت ظاہر نہیں کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :