سرکاری ہسپتالوں کو 31 مارچ تک ادویات کی خریداری مکمل کرنے کی ہدایت ،

صوبہ بھر کے 550 بنیادی مراکز صحت میں 24 گھنٹے زچگی کی سہولت فراہم کرنے کیلئے اقدامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے

پیر 23 فروری 2015 23:00

لاہور( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23 فروری 2015ء) حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے تمام ضلعی اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کے ایم ایس اور ای ڈی او ہیلتھ کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع اور تحصیلوں میں واقع ہسپتالوں میں 31 مارچ تک ادویات کی خریداری مکمل کرلیں تاکہ لوگوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کو جاری ایک مراسلہ کے مطابق حکومت کی ہدایت پر تمام تحصیلوں اور بنیادی مراکز صحت پر خالی ڈاکٹروں کی آسامیوں کو پر کرنے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں اس کے علاوہ بنیادی مراکز صحت پر 24 گھنٹے زچگی کی سہولت فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں اور اس ضمن میں صوبہ بھر کے 550 بنیادی مراکز صحت میں 24 گھنٹے زچگی کی سہولت فراہم کرنے کیلئے اقدامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔