انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز لاہور جنرل ہسپتال کا شعبہ ایمرجنسی اپریل میں فنکشنل ہو جائے گا ‘خواجہ سلمان رفیق ،
رواں سال 650 ملین روپے منصوبے کیلئے رکھے گئے ہیں ، وزیر اعلی کی ہدایت پر منصوبے کو رواں سال مکمل کیا جائیگا ‘مشیر صحت
منگل 24 فروری 2015 20:33
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء ) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ لاہور جنرل ہسپتال میں انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز کا منصوبہ جلد از جلد مکمل کیا جائے جس کے لئے رواں مالی سال میں 650 ملین روپے خرچ کئے جا رہے ہیں ، نیورو سائنسز انسٹی ٹیوٹ کا شعبہ ایمرجنسی اپریل 2015 ء تک فنکشنل ہو جائے گا ۔یہ بات مشیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے محکمہ مواصلات و تعمیرات میں لاہو رجنرل ہسپتال میں زیر تعمیر انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز کے منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔
اجلاس میں سیکرٹری مواصلات و تعمیرات میاں محمد مشتاق ، پرنسپل پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پی جی ایم آئی اور جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر انجم حبیب وہرہ ، پروفیسر آف نیورو سرجری ڈاکٹر خالد محمود اور چیف انجینئر محکمہ مواصلات و تعمیرات نے شرکت کی ۔(جاری ہے)
اجلاس کو بتایا گیا کہ انسٹی ٹیوٹ کی 10 منزلہ عمارت کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے جبکہ دیگر سول ورک جاری ہے ۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ رواں سال اس منصوبے کے لئے 650 ملین روپے رکھے گئے ہیں جس میں سے 450 ملین روپے سول ورک کے لئے جبکہ 200 ملین روپے طبی آلات کے لئے مختص کئے گئے ہیں ۔ خواجہ سلمان رفیق نے ہدایت کی کہ منصوبے کے لئے رکھے گئے فنڈز کا استعمال 100 فیصد یقینی بنایا جائے - سیکرٹری مواصلات میاں محمد مشتاق نے یقین دلایا کہ مختص فنڈز رواں سال میں استعمال کر لئے جائیں گے ۔اس موقعہ پر پرنسپل پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے بتایا کہ انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کے شعبہ ایمرجنسی کو رواں سال اپریل میں فنکشنل کر دیا جائے گا جہاں مریضوں کا علاج شروع ہو جائے گا جبکہ انسٹی ٹیوٹ کے دیگر شعبہ جات کو بھی جلد از جلد فنکشنل کرنے کے لئے اقدامات کو تیز کیا جائے گا ۔ خواجہ سلمان رفیق نے ہدایت کی کہ انسٹی ٹیوٹ کا بقایا کام مزید تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے تاکہ یہ منصوبہ جلد از جلد پایہ تکمیل کو پہنچ سکے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.