پشاور‘ لڑکی اتفاقیہ گولی لگنے سے شدید زخمی ‘طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل

منگل 24 فروری 2015 22:15

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء ) تھا نہ سربند کے حدود پشتہ خرہ بالا میں جواں سالہ لڑکی اتفاقیہ گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئی جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیاواقعات کے مطابق گزشتہ روز مسماة نسرین دختر رستم سکنہ پشتہ خرہ بالا نے زخمی حالت میں رپو رٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ اس کا بھائی اپنا پستول لوڈ ان لوڈ کررہا تھا کہ اس دوران اس کی انگلی ٹریگر پر آنے سے اچانک گولی فائرہوگئی جس کے نتیجہ میں وہ زخمی ہوگئی مجروحہ کو گھر کے دیگر افراد نے طبی امداد کیلئے خیبر ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :