صوابی‘ قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کے تعاون سے پولیو مہم انتہائی کامیاب رہی‘ ضلعی انتظامیہ نے بھرپور اقدامات کئے ہیں‘والدین بھی تعاون کررہے ہیں،

ڈپٹی کمشنر ضلع صوابی مطیع اللہ خان کی میڈیا سے گفتگو

منگل 24 فروری 2015 22:18

صوابی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء) ڈپٹی کمشنر ضلع صوابی مطیع اللہ خان نے کہا ہے کہ گدون آمازئی کی یونین کونسل ملک آباد میں کامیابی کے ساتھ بچوں کو پولیو کے ویکسین پلوائے گئے۔

(جاری ہے)

اپنے دفتر میں میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک آباد گدون میں سیکیورٹی کے حوالے سے عرصہ دو سال کے دوران پولیو مہم نہیں چلائی گئی تھی تاہم وہاں کے عوام اور قانون نافذ کر نے والے اداروں کے اہلکاروں کے تعاون سے اس بار تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائے گئے اور یوں یہ مہم انتہائی کامیاب رہی ۔

انہوں نے کہا کہ ضلع صوابی میں تمام بچوں کو پولیو کے ویکسین پلوانے کو یقینی بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ نے بھر پور اقدامات کر رکھے ہیں تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو قطرے پلوانے سے محروم نہ ہو سکے۔ والدین بھی اس سلسلے میں تعاون کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :