سرگودھا،ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈویلیمنٹ سنٹرز کے تحت نئے ویکسی نیٹرز کی ٹریننگ کا آغاز

منگل 24 فروری 2015 22:54

سرگودھا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء)ورلڈ بینک کے تعاون سے ویکسی نیشن کے عمل کو مزید موثر بنانے کیلئے جہاں انقلابی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں وہاں ویکسی نیٹر ز کی استعداد کار بڑھانے اور ان کی جدید ٹریننگ پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈویلیمنٹ سنٹرز کے تحت حال ہی میں 70 نئے ویکسی نیٹرز کی ٹریننگ کا آغاز کیا گیا اور 35،35ویکسی نیٹرز کی صبح شام ڈبل شفٹوں میں کلاسز چارماہ تک جاری رہیں گی،ذرائع کے مطابق اس سلسلہ میں سب سے قابل توجہ امر یہ ہے کہ پروگرام ڈائریکٹرڈاکٹر تنویر کی مبینہ ملی بھگت سے ان ویکسی نیٹرز کو ٹریننگ کیلئے ایم اسلامیات یا آرٹس کے شعبوں سے وابستہ ٹیوٹرز کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ ایم ایس سی ہیلتھ نیوٹریشن کو یکسر نظر انداز کر کے نہ صرف قوائد و ضوابط کی دھجیاں بکھیری گئیں بلکہ صورتحال باعث تشویش بنتی جا رہی ہے ،ارباب اختیار کی طرف سے آرٹس کے ٹیوٹرزکی تعیناتی سے نئے ویکسی نیٹرز کو تربیتی مراحل میں شدید پریشانی کا سامنا ہے جنہوں نے سیکرٹری صحت پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔