حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں مشینوں کی خرابی،،،سیکرٹری صحت،ڈی جی صحت اور ڈی جی نیب سمیت دیگر متعلقہ حکام کو نوٹس جاری

منگل 24 فروری 2015 23:08

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء) پشاور ہائی کورٹ نے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں سی ٹی سکین اور ایم آر آئی مشینوں کی مرمت میں تین سال کی تاخیر سے متعلق کیس میں سیکرٹری صحت،ڈی جی صحت اور ڈی جی نیب سمیت دیگر متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت کیلئے عدالت طلب کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس نثار حسین اور جسٹس لعل جان پر مشتمل دو رکنی بنچ نے ہائی کورٹ بار کے صدر عیسیٰ خان ایڈوکیٹ ودیگر کی جانب سے دائر رٹ کی سماعت کی جس میں ان کا موقف ہے کہ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کی ایم آر آئی اور سی ٹی سکین مشینیں 2012سے خراب ہیں جبکہ اس کی مرمت کے لئے صوبائی حکومت نے 2013میں فنڈ بھی جاری کیا تاہم وزیر اعلیٰ شکایت سیل کو ایک ٹھیکہ دار کی جانب سے شکایت موصول ہونے پر صوبائی حکومت نے ان مشینوں کی مرمت کاکام روک دیا ہے درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ان مشینوں کی عدم مرمت کے باعث ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کو مشکلات پیش آرہی ہیں عدالت عالیہ کی دو رکنی بنچ نے سیکرٹری صحت،ڈی جی صحت ، ڈی جی نیب،چیف ایگزیکٹیو ایچ ایم سی اور ایم ایس ایچ ایم سی کو نوٹسز جاری کردئیے۔

متعلقہ عنوان :