بھارت میں برڈ فلو وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق

جمعرات 26 جولائی 2007 13:18

نئی دہلی(ٍٍاردوپوانئٹ اخبار تازہ ترین26 جولائی2007) بھارت میں پہلے برڈ فلو وائرس کے کیس کی تصدیق کردی گئی ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق محکمہ صحت کے جوائنٹ سیکریٹری وینیت چوہدری نے بات چیت کرتے ہوئے برڈ فلو کے H5N1وائرس کی تصدیق کردی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ یہ وائرس بھارت کی ریاست منی پور کے گاؤں چنگمیرونگ کے ایک پولٹری فارم میں پایا گیا ہے۔وینیت چوہدری نے بتایا کہ وائرس کی موجود گی کے بعد پولٹری فارم میں موجود تمام مرغیوں کو تلف کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :