خیبر ایجنسی ،طوفانی بارشوں ، ژالہ باری و سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی،چھت گرنے سے1 شخص جاں بحق،2 بچے زخمی،

5 گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں،پاک افغان شاہراہ بلاک ، مریضوں کو مشکلات کا سامنا

بدھ 25 فروری 2015 22:36

لنڈی کوتل(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 فروری 2015ء) خیبر ایجنسی میں طوفانی بارشوں ، ژالہ باری اور سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی،چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دو بچے زخمی ہو گئے ،5 گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں،پاک افغان شاہراہ بلاک ، مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔تفصیلا ت کے مطابق خیبر ایجنسی میں حالیہ بارشوں اور ژالہ باری نے تباہی مچادی جس کے مطابق تحصیل جمرود کے علاقہ ملاگوری لوڑہ مینہ میں ایک گھر کی چھت منہد م ہو گئی جس میں گل زادہ نامی شخص ملبے کے نیچے اکر چل بسا اور 2بچے شدید زخمی گئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے لئے اسپتال پہنچا دئیے گئے علی مسجد کے مقام پر پانچ گاڑیاں سیلاب اپنے ساتھ بہا کے لے گئے جس میں موجود مسافر معجزانہ طور پر بچ گئے تاہم گاڑیاں مکمل طور پرتبا ہ ہو گئیں دوسری طرف سیلابی ریلے سے پاک افغان شاہراہ بھی بلاک ہو گئی جس پر گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا اس کے علا وہ کئی جگہو ں پر لوڈڈ گاڑیا ں الٹ گئیں جس سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا لنڈ ی کو تل کے علاقہ شیخ مل خیل اور دیگر علاقوں میں پانی گھروں کے اندر داخل ہو گیا جس کی و جہ سے متعدد دیواریں گر گئیں ۔

(جاری ہے)

بار ش کی و جہ سے یاسین ولد رئیس خان سکنہ میاں خیل کے گھر میں پانی داخل ہو کر ایک دیوار منہدم ہو گئی اور کمروں کے تمام دیواروں میں دراڑیں پڑ گئیں جو رہنے کے قا بل نہیں رہیں اور اس میں موجود تمام سامان بھی خراب ہو گیا ۔

متعلقہ عنوان :