سینٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے نام پر خیبر پختونخوا اسمبلی کے ممبران کو خواہ مخواہ بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جو قابل مذمت ہے،ممبران اسمبلی کے ووٹ اُن کی پارٹیوں کی امانت ہیں اور وہ اپنی پارٹی کے فیصلوں کے خلاف کوئی قدم نہیں اُٹھائیں گے ، بے جا الزامات سے گریز کیا جائے جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہ ہو،

خیبر پختونخوا کے سنیئر وزیر برائے صحت چیئرمین شہرام خان تراکئی کا بیان

بدھ 25 فروری 2015 22:41

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 فروری 2015ء ) خیبر پختونخوا کے سنیئر وزیر برائے صحت اور عوامی جمہوری اتحاد کے چیئرمین شہرام خان تراکئی نے کہا ہے کہ سینٹ کے انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے نام پر خیبر پختونخوا اسمبلی کے ممبران کو خواہ مخواہ بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جو انتہائی قابل مذمت ہے۔ ممبران اسمبلی کے ووٹ اُن کی پارٹیوں کی امانت ہیں اور وہ اپنی پارٹی کے فیصلوں کے خلاف کوئی قدم نہیں اُٹھائیں گے اس لئے ایسے بے جا الزامات سے گریز کیا جائے جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہ ہو۔

بدھ کو اپنے ایک بیان میں اُنہوں نے تمام ممبران اسمبلی پر زور دیا ہے کہ کہ وہ سب مل کر اُن عناصر کو روکیں جو بلا وجہ اُن پر تنقید کر رہے ہیں اور اُن پر بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

شہرام تراکئی نے تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت پر بھی زور دیا کہ وہ آگے آئیں اور اسمبلی کے تقدس اور ممبران اسمبلی کی عزت و وقار کی حفاظت کے لئے اپنا کردار ادا کریں ۔

اُنہوں نے اس بات کو افسوسناک قرار دیای کہ سینٹ کے انتخابات کے حوالے سے خیبر پختونخوا اسمبلی کے ممبران کو سب سے زیادہ تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے لیکن درحقیقت ایسا کچھ بھی نہیں ہے ، یہان کے ممبران اسمبلی عوام کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچائیں گے اور قومی امانت میں کبھی خیانت نہیں کریں گے بلکہ اپنی اپنی پارٹیوں کی قیادت کے فیصلے کے مطابق اپنے ووٹ کا استعمال کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :