کراچی، نجی ہسپتال میں خاتون ڈاکٹرآپریشن کرتے ہوئے مریضہ کیپیٹ میں تولیہ اوراسپنج بھول گئی

جمعرات 26 فروری 2015 14:02

کراچی(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015) نجی اسپتال میں خاتون ڈاکٹرآپریشن کرتے ہوئے مریضہ کے پیٹ میں تولیہ اوراسپنج بھول گئیں۔ڈاکٹرخاتون کی زندگی خطرے میں ڈالنے کے باوجودصرف درد کم کرنے کی دوائیاں دیتی رہیں۔ڈاکٹروں کی لاپرواہی غفلت اوربے حسی کاایک اورواقعہ سامنے آیاہے۔

(جاری ہے)

کراچی کے نجی ہسپتال میں ایک خاتون کاآپریشن کیا گیا لیکن تکلیف کم نہ ہوئی،ڈاکٹرسے شکایت کی گئی تووہ پین کلردے دے کردردکم کرنے کی کوشش کرتی رہیں۔

مریضہ درد سے تڑپتی رہیں توگھروالوں نے دوسرے ڈاکٹروں سے مشورہ کیا،اس وقت انکشاف ہوا کہ جس ڈاکٹرسے آپریشن کرایاتھاوہ پیٹ میں تولیا بھول گئیں مریضہ کی بہن کے مطابق نہ صرف خاتون ڈاکٹرنے زندگی خطرے میں ڈالی بلکہ اپنے غلطی پرکہا کہ انسان سے غلطی ہوجاتی ہے۔پیٹ سے تولیہ نکل جانے پرمریضہ خطرے سے توباہرہیں لیکن جسمانی اورذہنی اذیت دینے پرنجی اسپتال نے کوئی ازالہ نہیں کیا۔

متعلقہ عنوان :