پانی کی سطح میں اضافہ ، چشمہ ہائیڈروپلانٹ کے 5یونٹس نے کام شروع کردیا

جمعرات 26 فروری 2015 14:09

کندیاں(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015) پانی میں اضافے کیساتھ ہی چشمہ ہائیڈوپلانٹ کے 5یونٹس نے کام کرناشروع کردیاہے جس کی وجہ سے پیداوار میں کچھ بہتری آئی ہے اورلوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں معمولی کمی متوقع ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں اضافہ ہواہے ، چشمہ بیراج کے مقام پر پانی کی آمد91,000کیوسک اور اخراج 65,000کیوسک ریکارڈ کیاگیا۔ بتایاگیاہے کہ پانی کی صورتحال بہتر ہونے پر چشمہ ہائیڈروپلانٹ کے پانچ یونٹس نے کام کرناشروع کردیا۔

متعلقہ عنوان :