بلوچستان میں صحت کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہے ہیں،میر رحمت صالح بلوچ

جمعرات 26 فروری 2015 16:07

ڈھاڈر(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015) بلوچستان میں صحت کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہے ہیں نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرینگے موجودہ حکومت بلوچستان کے مسائل کے جکھڑ سے نمبردآزما ہے حکومت سنبھالنے کے بعد حالات کو کنٹرول میں کیا ہے پارٹی ورکر ہی اصل میں پارٹی کے سرمایہ ہیں ورکروں کے مسائل کو حل کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر صحت ،نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء میر رحمت صالح بلوچ نے ڈھاڈرمیں نیشنل پارٹی تحصیل ڈھاڈراور ضلعی عہدیداروں سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر سینٹرل کمیٹی کے ممبران میراں بلوچ، چنگیز حئی بلوچ،مرکزی رہنماء میر عبدالستار بنگلزئی،میر اسماعیل چھلگری،نیشنل پارٹی ضلع کچھی کے صدر غنی بلوچ، جنرل سیکرٹری عبداللہ بلوچ،تحصیل صدرڈھاڈر حاجی محمد عمر بنگلزئی، اکبر بلوچ،محمد عارف بنگلزئی،حمید بلوچ،بی ایس او پجار نصیر آباد کے ریجنل سیکرٹری غلام حسین بلوچ اور نیشنل پارٹی کے ورکروں کی بڑی تعداد موجود تھی صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے کئی دہایئوں مسائل کو حل کرنے کیلئے تمام تر کوشیشیں کی جاری ہیں سابقہ حکومتوں کی غلط پالیسوں کی وجہ سے بلوچستان آتش فشاں بن چکا ہے نیشنل پارٹی نے حکومت سنبھالتے ہی بلوچستان سے مسخ شدہ لاشوں کا سلسلہ،اغواء برائے تاوان، بدامنی ،ٹارگٹ کلنگ ،نوگوایریاز کو ختم کرکے بلوچستان کو پر امن بنا دیا ہے مخلوط حکومت بلوچستان کی احساس محرومیوں کے خاتمے کیلئے ایک صف پر ہیں اور بلوچستان کو ملک کی دیگر صوبوں کی برابر لاکر روشن وژن کو ہر صورت تعبیر کرکے رہیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم عوام کی خدمت کرنے آئے ہیں یہاں کے تمام اضلاع کو لوگوں کو بلا رنگ نسل برابری کی حیثیت سے دیکھتے ہیں اور سب کے حقوق مساوی ہیں ان میں کوئی تفریق نہیں حکومت بلوچستان کے دور دراز اور وسیع عریض رقبے پر پہلے عوام کو انکی دراز پر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے پارٹی ورکروں کے مسائل بھی سنے اور انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے تمام اقدامات اٹھائے جانے کی یقین دھانی کرائی اور کہا کہ پارٹی کارکنوں کو مایوس نہیں کرینگے جو بھی مسائل پیش کیئے گئے ہیں انہیں حل کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :