یورپ اور وسطی ایشیا میں خسرہ کی ویکسی نیشن کے عمل میں تیزی لائی جائے ‘ عالمی ادارہ صحت

جمعرات 26 فروری 2015 16:45

نیویارک (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہاہے کہ یورپ اور وسطی ایشیا میں خسرہ کی ویکسی نیشن کے عمل میں تیزی لائی جائے ‘میڈیا رپورٹ کے مطابق 2014 میں خسرے کے 22 ہزار کیس سامنے آئے تھے۔ حکام نے بتایا کہ ہم متاثرہ ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ خسرے کی وبا کو پھیلنے سے روکنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق اگر خسرے کی وبا پر قابو نہیں پایا گیا تو 2015 تک خطے سے بیماری کے ختم کرنے کا ہدف خطرے میں پڑ جائیگا۔

(جاری ہے)

یورپ میں ادارے کی ڈائریکٹر ڈاکٹر سوزانا نے کہا کہ اگر ہم دیکھیں تو پچھلی دو دہائیوں کے دوران یورپ میں خسرے کے کیسز میں 96 فیصد کمی آئی اور بیماری کے مکمل خاتمے سے ہم صرف ایک قدم پیچھے ہیں، خسرے کے حالیہ بڑھتے ہوئے کیسسز ہمارے لیے باعث پریشانی ہیں انہوں نے کہا کہ بغیر کسی تاخیر کے ہم سب کو مل کر حفاظتی ٹیکے لگانے کے نظام کو بہتر کرنا پڑے گا۔

خسرے کی موثر ویکسین بننے کے 50 سال بعد بھی اس بیماری سے جانی اور مالی نقصان ہونا ناقابلِ برداشت ہے۔ادارے کے مطابق بہت سے والدین اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے سے انکار کر رہے ہیں اور کچھ کی ان تک رسائی نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :